غزہ: قاسم سلیمانی نے دو عشروں تک فلسطینی مزاحمت کی سرپرستی کی، ترجمان سرایا القدس
👁️ 85 بار دیکھا گیا
غزہ: قاسم سلیمانی نے دو عشروں تک فلسطینی مزاحمت کی سرپرستی کی، ترجمان سرایا القدس
غزہ (ڈیلی اردو) اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور ان کی ساتھیوں کی بغداد میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی قوم بالخصوص فلسطینی مزاحمتی قوتیں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتیں۔ یہ جنرل سلیمانی تھے جنہوں نے مسلسل دو عشرے تک فلسطینی مزاحمت کی سرپرستی کی۔ ایران کی براہ راست مدد کی اور فلسطینی مجاھدین کو عسکری اور فوجی مہارتیں بہم پہنچائیں۔
ابو حمزہ کا کہنا تھا کہ ہمارے مجاھد رہ نما کو ہم سے چھین لیا گیا۔ وہ امریکیوں اور صہیونیوں کے دلوں پر رعب طاری کرنے والے تھے اور ان کی وجہ سے بزدل صہیونی اور امریکی سخت خائف تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حملے میں جنرل سلیمانی کی شہادت سے فلسطینی مزاحمت کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ ہم صہیونی۔ امریکی گٹھ جوڑ کے خلاف مسلح مزاحمت جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ امریکا نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو آج جمعہ کو علی الصباح عراق میں بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی حملے کر کے کئی دوسرے کمانڈروں سمیت شہید کردیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C