غزہ میں اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں 71 فلسطینی ہلاک
👁️ 339 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں 71 فلسطینی ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی) غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں کم از کم 16 فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جبکہ غزہ سٹی کے مضافات میں شدید بمباری جاری ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ سٹی کے نواحی علاقوں میں شدید بمباری جاری ہے۔ غزہ سٹی، جو تقریباً دس لاکھ بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یہ شہر حماس کے جنگجوؤں کا غزہ میں آخری اہم ٹھکانہ ہے اور اس پر اسرائیل مکمل قبضہ کرے گا۔ اسرائیل کی جانب سے ایک تازہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ غزہ سٹی سے مکمل شہری انخلا ’’ناگزیر‘‘ ہے۔
روئٹرز نے مقامی افراد کے حوالے سے بتایا ہے کہ مختلف خاندان مشرقی علاقوں شجاعیہ، زیتون اور صبرا سے ساحلی حصوں کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ریڈ کراس کے مطابق گولیوں سے زخمی 31 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں سے چار ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔
زخمیوں نے بتایا کہ وہ خوراک کے مراکز سے امداد لینے گئے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔ خان یونس کے ناصر ہسپتال میں بھی درجنوں افراد گولیاں لگنے کے بعد داخل کیے گئے ہیں، جن میں کئی نازک حالت میں ہیں۔ مقامی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد 71 تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ "دہشت گرد تنظیموں اور ڈھانچوں" کو نشانہ بنا رہی ہے اور پچھلے دن تین جنگجو مارے گئے، مگر کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔
غزہ میں امداد کے حصول میں کوشاں فلسطینیوں کی گمشدگیوں پر اقوامِ متحدہ کا اظہارِ تشویش
اقوامِ متحدہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے غزہ کے متعدد علاقوں میں قحط کا باقاعدہ اعلان کیا گیا جبکہ امدادی ترسیل میں رکاوٹوں کے سبب مئی سے اب تک 1,857 فلسطینی خوراک کے حصول کی کوشش کے دوران مارے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 1,021 افراد غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے مراکز کے قریب ہلاک ہوئے۔ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے متحرک ہے۔
اقوام متحدہ کے ماہرین نے خبردار کیا کہ اب یہ امدادی مراکز خود فلسطینیوں کے لیے جبری گمشدگی کا نیا خطرہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ لاپتا افراد کے بارے میں وضاحت کرے، مکمل اور غیر جانبدار تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کو سزا دے۔
بحرین میں اسرائیلی سفیر کی تعیناتی، فلسطین کے حق میں مؤقف کے باوجود تعلقات برقرار
بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے بدھ کے روز اسرائیل کے نئے سفیر شموئیل ریول کی اسناد وصول کیں۔ بحرین کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس موقع پر خطے میں امن و سلامتی کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔
بحرین نے 2020 میں ابراہم معاہدے کے تحت اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کیے تھے، تاہم نومبر 2023 میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کے طور پر اپنے سفیر کو اسرائیل سے واپس بلا لیا اور اسرائیلی سفیر بھی مناما چھوڑ گئے تھے۔
پوپ لیو کا اسرائیل سے ’اجتماعی سزا‘ اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی روکنے کا مطالبہ
پوپ لیو چہار دہم نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف ’’اجتماعی سزا‘‘ اور جبری بے دخلی بند کرے اور غزہ میں فوری و مستقل جنگ بندی کی جائے۔ ویٹیکن میں عام خطاب کے دوران انہوں نے جنگ کے خاتمے، یرغمالیوں کی رہائی اور ہیومینیٹیرین امداد کی محفوظ فراہمی پر زور دیا۔
پوپ نے بین الاقوامی قوانین کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا تحفظ، اجتماعی سزا اور طاقت کے اندھا دھند استعمال کی ممانعت اور جبری نقل مکانی کے اقدامات کو روکنا عالمی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے اعلان کردہ غزہ سٹی پر نئے حملے سے شہری آبادی مزید تباہی اور قحط کا شکار ہو گی۔
انہوں نے یروشلم کے کیتھولک اور آرتھوڈوکس مذہبی رہنماؤں کے اس اعلان کا بھی حوالہ دیا کہ اسرائیلی انخلا کے حکم کے باوجود غزہ کی مسیحی عبادت گاہوں میں پناہ گزین، کمزور، بیمار اور معذور لوگ وہیں رہیں گے کیونکہ ان کے لیے نکلنا ’’موت کا پروانہ‘‘ ہو گا۔
واشنگٹن میں اسرائیلی امریکی حکام کی ملاقات
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اوراسرائیلی وزیر خارجہ گیدون سعار نے واشنگٹن میں ملاقات کی، جس میں ایران، غزہ کی جنگ، لبنان و شام کی صورتحال اور اقوام متحدہ کے آئندہ اجلاس پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر امریکہ نے اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے ’’غیر متزلزل عزم‘‘ کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی سے شہریوں کے انخلا کو ’’ناگزیر‘‘ قرار دیتے ہوئے نئےحملے کی تیاری کے اشارے دیے ہیں، جبکہ فی الحال جنگ بندی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔ اس دوران ناصر ہسپتال پر اسرائیلی دوہرے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی، جن میں صحافی اور ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے تحقیقات کا وعدہ کیا ہے مگر ابھی تک اس حملے کی کوئی واضح وضاحت پیش رفت نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C