غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کی امیدیں موہوم
👁️ 78 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کی امیدیں موہوم
تل ابیب (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی ڈبلیو) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے عالمی برادری کے ان مطالبات کو مسترد کر دیا ہے، جن میں اسرائیل سے کہا جا رہا ہے کہ وہ غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں عسکری کارروائی نہ کرے۔
اتوار کے روز امریکہ نے عندیہ دیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ روکنے سے متعلق کوئی بھی قرارداد ویٹو کر دی جائے گی۔ اسی تناظر میں غزہ میں جنگ بندی کی کوشش میں مصروف قطر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سیزفائر کے لیے جاری کوششوں کو دھچکا پہنچا ہے۔
قطر اور مصر کوشش کر رہے تھے کہ کسی طرح اسرائیل اور حماس کو فائربندی کے کسی معاہدہ پر راغب کیا جائے۔ اسی تناظر میں یہ مطالبات کیے جا رہے تھے کہ غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح، جہاں اس وقت قریب ڈیڑھ ملین فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں، وہاں کوئی بڑی فوجی کارروائی نہ کی جائے، کیوں کہ اس سے عام شہری شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ غزہ سے حماس کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ گزشتہ شب غزہ سٹی کے وسطی شہر دیرالبلاہ میں اسرائیلی حملوں میں دس فلسطینی شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے دہشت گردانہ حملے میں 1140 اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ عسکریت پسند قریب 250 اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنا کر لے گئے تھے۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ میں بڑی فضائی اور زمینی فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ ان کارروائیوں میں اب تک 28000 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
رفح میں کارروائی نہیں رکے گی
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ قاہرہ میں حماس کے ساتھ عارضی فائربندی کے مذاکرات کامیاب ہو بھی گئےتب بھی اسرائیلی فوج رفح میں کارروائی کرے گی۔ عالمی برادری کی جانب سے اسرائیل سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ رفح میں فوجی کارروائی نہ کرےکیوں کہ اس کے نتیجے میں بہت بڑی تعداد میں جانی نقصان ہو سکتا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اس کا مطلب ‘جنگ ہارنا‘ ہو گا۔
نیتن یاہو کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب تل ابیب میں ہزاروں افراد نے ایک مرتبہ پھر حکومت پر یرغمالیوں کو فراموش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری انتخابات کا مطالبہ کیا۔
سلامتی کونسل میں قرارداد
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اگلے ہفتے ممکنہ طور پر غزہ میں سیزفائر کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی جانا ہے تاہم واشنگٹن نے ابھی سے اس کے خلاف اپنی رائے دی ہے۔ اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ”امریکہ اس قرارداد کے مسودے میں درج اقدامات کی حمایت نہیں کرتا اور اگر یہ اس حالت میں سلامتی کونسل میں پیش کی گئی تو یہ منظور نہیں ہو گی۔‘‘
واضح رہے کہ الجزائر نے اس قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے، جس میں انسانی بنیادوں پر فوری فائربندی کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم امریکہ کا موقف ہے کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے چھ ہفتے کی فائربندی کی حمایت کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اپر اورکزئی میں جے یو آئی رہنما فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C