غزہ پر اسرائیلی بمباری اور فائرنگ، 22 بچوں سمیت 41 فلسطینی زخمی
👁️ 39 بار دیکھا گیا
غزہ پر اسرائیلی بمباری اور فائرنگ، 22 بچوں سمیت 41 فلسطینی زخمی
غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی نے غزہ سے ملحقہ سرحدوں پر جھڑپوں کے بعد ایک بار پھر غزہ شہر میں بمباری کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز غزہ کی پٹی پر مزاحمتی تحریک حماس اور فلسطینیوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور اسرائیلی فورسز کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس پر اسرائیلی بارڈر فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 42 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں 22 بچے شامل ہیں۔ دو زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ اس سے قبل حماس کی جانب سے جمعے کے روز مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا۔ مظاہرین اسرائیلی دفاعی افواج کے مطابق قریب 100 فلسطینیوں نے سرحدی باڑ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی اور فوجیوں کی جانب دھماکا خیز مواد پھینکا، جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی۔
دوسری جانب اسرائیلی فورسز کے مطابق مظاہرین نے بارڈر فورسز پر فائر بم پھینکے، ٹائر جلائے اور پتھر پھینکے جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد مظاہرین پر فائرنگ کی گئی جب کہ آج صبح غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔
حالیہ تشدد کے واقعات غزہ کے لیے قطری امداد کی بحالی کے اسرائیلی اعلان کے بعد سامنے آئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کی نئی لہر، دوسرے روز بھی چابہار اور دیگر مقامات پر بمباری
09/July/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہوگئی
08/July/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ عبوری جنگ بندی ڈیل ختم ہو چکی، امریکی صدر ٹرمپ
08/July/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان: لسبیلہ می فوجی قافلے پر بم حملہ، 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک
08/July/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
یوکرینی ڈرونز کے روسی آئل ریفائنریز، ٹینکرز اور پائپ لائن تنصیبات پر حملے
08/July/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8906 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4735 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3525 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2524 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1966 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C