غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں 13 افراد ہلاک
👁️ 235 بار دیکھا گیا
غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں 13 افراد ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو) غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق اس ساحلی پٹی کے سارے علاقے میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جنگ بندی کی نگرانی کے لیے ’’بورڈ آف پیس‘‘ کا اعلان متوقع ہے۔
غزہ پٹی میں محکمہ صحت کے حکام اور متاثرین کے خاندانوں کے ارکان نے بتایا کہ شمالی غزہ پٹی اور غزہ شہر کے مشرق میں ہونے والے متعدد حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم ایک بچہ بھی شامل ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے غزہ سٹی کے علاقے سے عسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے ایک ناکام راکٹ حملے کے جواب میں جنوبی اور شمالی غزہ میں حماس کے بنیادی ڈھانچوں اور جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان مرحلہ وار جنگ بندی ابھی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے کیونکہ غزہ پٹی میں موجود آخری اسرائیلی یرغمالی کی جسمانی باقیات کی واپسی کے لیے کوششیں ابھی تک جاری ہیں۔
حکام کے مطابق توقع ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اگلے ہفتے اس ’’بورڈ آف پیس‘‘ کے لیے تقرریوں کا اعلان کریں گے، جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔ یہ ان کے مشرق وسطیٰ امن منصوبے کے لیے ایک اہم قدم ہو گا۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان تقریباً تین ماہ قبل ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔
ایک امریکی اہلکار اور ایک دوسرے عہدیدار نے باضابطہ اعلان سے قبل یہ معلومات اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مہیا کیں۔
اسرائیل اور حماس نے ایک دوسرے پر اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگایا ہے، جو 10 اکتوبر کو نافذ ہوئی تھی۔
مقامی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے غزہ پٹی میں اب تک جاری اسرائیلی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے کی جانے والی عسکری کارروائیاں معاہدے کی خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 309 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C