غزہ پٹی میں پولیس کی گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملہ، آٹھ افراد ہلاک
👁️ 173 بار دیکھا گیا
غزہ پٹی میں پولیس کی گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملہ، آٹھ افراد ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو) غزہ پٹی کے فلسطینی علاقے کے وسطی حصے میں اتوار 15 مارچ کے روز فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے زیر انتظام کام کرنے والی مقامی پولیس فورس کی ایک گاڑی پر اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں مجموعی طور پر کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
طبی ذرائع کے مطابق اس فضائی حملے میں حماس کی پولیس فورس کے ارکان کو باقاعدہ ٹارگٹ کر کے ہلاک کیا گیا۔ تاہم اس حملے میں صرف غزہ پولیس کے اہلکار ہی ہلاک نہیں ہوئے۔
غزہ پٹی میں طبی شعبے کے کارکنوں نے بتایا کہ دو سال تک جاری رہنے والی جنگ سے تباہ شدہ اس بہت گنجان آباد فلسطینی ساحلی علاقے کے وسطی حصے میں نصیرات نامی مہاجر کیمپ میں ایک مکان پر کیے گئے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں بھی کم از کم چار فلسطینی مارے گئے۔
ان چار ہلاک شدگان میں دو کم عمر لڑکے اور ایک حاملہ عورت بھی شامل ہے۔ حملے کی جگہ کے قریب ہی واقع الاقصیٰ ہسپتال کے ذرائع کے مطابق یہ حملہ جس گھر پر کیا گیا، وہاں رہنے والے 30 سے 40 سال کے درمیان کی عمر کے ایک جوڑے کے ساتھ اس کا 10 سالہ بیٹا بھی اس فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا۔
مکان پر حملے میں مرنے والے چوتھا فلسطینی ہدف بنائے گئے خاندان کے ہمسائے میں رہنے والے خاندان کا ایک 15 سالہ لڑکا تھا۔ اس لڑکے کا ایک چھوٹا بھائی بھی اس حملے میں زخمی ہو گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3554 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C