فرانس: روان برس دنیا بھر ميں 488 صحافی گرفتار، 46 ہلاک، رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز
👁️ 159 بار دیکھا گیا
فرانس: روان برس دنیا بھر ميں 488 صحافی گرفتار، 46 ہلاک، رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز
پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی) رواں سال اپنے کام کی وجہ سے حراست ميں ليے جانے والے صحافيوں کی تعداد بلند ترين رہی۔ مگر مشرق وسطی کے تنازعات کی شدت ميں کمی کے باعث وہاں ہلاک ہونے صحافيوں کی تعداد مقابلتاً کم رہی۔
اس وقت دنيا بھر کے مختلف ملکوں ميں ميڈيا کے پيشے سے وابستہ 488 افراد زير حراست ہيں۔ ميڈيا کی آزادی کے ليے سرگرم اس غير سرکاری تنظيم ‘رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ نے سولہ دسمبر کو جاری کردہ اپنی ايک تازہ رپورٹ ميں يہ اعداد و شمار جاری کيے۔
اس تنظيم نے پچيس سال قبل اعداد و شمار جمع کرنے شروع کيے اور تب سے لے کر اب تک کسی ایک برس کے دوران يہ گرفتار صحافيوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ان افراد کو ان کے کام سے منسک الزامات کے تحت گرفتار کيا گيا۔
???? 2021 #RSFRoundUp : Murders, imprisonment, hostage-taking and enforced disappearances… an increasingly relentless persecution of journalists.
488 journalists are in prison (20% more than a year ago)
One journalist was killed every week in 2021.https://t.co/YIrIUr2fOp pic.twitter.com/3wsbeUsVcM
— RSF (@RSF_inter) December 16, 2021
زير حراست صحافيوں ميں ریکارڈ ساٹھ خواتين بھی شامل ہيں۔ چين سر فہرست ملک ہے جہاں اس وقت ميڈيا کے پيشے سے وابستہ 127 افراد قيد کاٹ رہے ہيں۔ ہانگ کانگ ميں اس سال متنازعہ سکيورٹی قانون کی منظوری کے بعد وسيع پيمانے پر گرفتارياں عمل ميں آئی تھيں۔
ميانمار ترپن افراد کی گرفتاری کے ساتھ اس فہرست ميں دوسرے نمبر پر ہے۔ ويت نام ميں ميڈيا سے وابستہ تينتاليس افراد، يورپی رياست بيلاروس ميں بتيس اور سعودی عرب ميں اکتيس افراد زير حراست ہيں۔
اس سال مجموعی طور پر چھياليس صحافيوں کی ہلاکت بھی واقع ہوئی۔ تنظيم ‘رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ سن 1995 سے ڈيٹا اکھٹا کر رہی ہے اور تب سے اب تک ايک سال ميں ہلاکتوں کی يہ سب سے کم تعداد ہے۔ مشرق وسطی ميں تنازعات کی شدت ميں کمی آئی ہے، جسے ہلاک ہونے والے صحافيوں کی تعداد ميں کمی کی ايک بڑی وجہ قرار ديا جا رہا ہے۔ بالخصوص شام، يمن اور عراق ميں حالات قدرے بہتر ہوئے ہيں۔
‘رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ کے مطابق سال رواں ميں اب تک ہلاک ہونے والے چھياليس صحافيوں کی پينسٹھ فيصد تعداد کو سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کيا گيا۔ صحافيوں اور صحافت کے ليے سب سے خطرناک ممالک کی فہرست ميں ميکسيکو اور افغانستان نماياں ہيں، وہاں بالترتيب سات اور چھ صحافی ہلاک ہوئے۔ يمن اور بھارت ميں چار، چار جبکہ پاکستان میں دو صحافی مارے گئے۔
‘رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ کی رپورٹ کے مطابق پينسٹھ پروفيشنلز کو مختلف مقامات پر يرغمال بھی بنايا گيا، جو سب کے سب مشرق وسطی ميں ہيں۔ شام ميں چواليس، عراق ميں گيارہ اور يمن ميں نو افراد کو يرغمال بنايا گيا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C