10/September/2025

فرانس: پیرس میں مساجد کے سامنے سؤروں کے سر پھینکے گئے

👁️ 292 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
فرانس: پیرس میں مساجد کے سامنے سؤروں کے سر پھینکے گئے

فرانس: پیرس میں مساجد کے سامنے سؤروں کے سر پھینکے گئے

پیرس (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی) فرانسیسی دارالحکومت پیرس اور اس کے مضافاتی علاقوں میں مسلمانوں کی مساجد کے باہر کم از کم نو سؤروں کے سر پھینک دیے گئے ہیں۔ پیرس پولیس کے سربراہ لاراں نُونے نے ان واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسلم دشمنی کے بڑھتے ہوئے جذبات کی طرف اشارہ ہیں۔

 

پیرس سے منگل نو ستمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق، چار واقعات شہر کے اندر جبکہ باقی پانچ مضافاتی علاقوں میں پیش آئے۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ اس امکان کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کہ مستقبل میں مزید ایسے واقعات سامنے آ سکتے ہیں۔

 

لاراں نُونے نے صحافیوں کو خبردار کیا کہ لوگ "انتہائی محتاط" رہیں کیونکہ ماضی میں ایسے واقعات میں بیرونی مداخلت کا شبہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال جون میں فرانس میں تین سربیائی باشندوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جن پر یہودیوں کی املاک اور مقامات پر حملوں کا الزام تھا، اور شبہ تھا کہ ان کو روس کی حمایت حاصل تھی۔

 

پولیس کے مطابق ایک واقعے میں مساجد کے سامنے سؤروں کے سر کے ساتھ نیلے رنگ سے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کا نام بھی لکھا گیا تھا۔

 

ماہرین کے مطابق، کسی بھی عبادت گاہ کے سامنے سؤر کے سر پھینکنا مسلمانوں کے لیے نہ صرف شدید توہین کی علامت ہے بلکہ یہ بین المذاہبی ہم آہنگی کے لیے بھی نقصان دہ ہے، کیونکہ اسلام میں سؤر کے گوشت کا استعمال حرام ہے۔

 

پیرس پولیس کے سربراہ نے ان واقعات کو "نفرت انگیز اور اشتعال انگیز" قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے اور عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C