فضائی حدود کیخلاف ورزی: لیبیا کا جنگی طیارہ تیونس میں اتار لیا گیا، پائلٹ گرفتار
👁️ 108 بار دیکھا گیا
فضائی حدود کیخلاف ورزی: لیبیا کا جنگی طیارہ تیونس میں اتار لیا گیا، پائلٹ گرفتار
تیونس شہر (ویب ڈیسک) تیونس کی فضائیہ نے لیبیا کا ایک جنگی طیارہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ملک میں اتارنے کے بعد پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کی قومی فوج کا ایک جنگی طیارہ سوموار کے روز پڑوسی ملک تیونس کی فضائی حدود میں داخل ہوا جو مدنین ریاست میں رجیجن کے علاقے بنی خداش کے مقام پر اتار لیا گیا۔
تیونس کی فوج نے لیبی جنگی طیارے کے ہواباز کو گرفتار کرکے اس سے تفتیش شروع کردی۔
سوشل میڈیا پر تیونس میں اتارے گئے لیبیا کے طیارے کی تصاویر بھی شائع کی گئیں۔ سخوئی جنگی طیارہ میزائل سے لیس تھا۔ کہا جارہا ہے کہ طیارے کو فنی خرابی کی وجہ سے تیونس میں اتارا گیا، اس طیارے کے پیچھے ایل 39′ طیارہ بھی جنوبی علاقوں میں ایک فضائی مشن پر تھا جو مغرب میں واقع اپنے اڈے کی طرف واپس لوٹ گیا۔
واضح رہے کہ لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی ماتحت فوج گذشتہ اپریل سے دارالحکومت طرابلس میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ قومی وفاق حکومت کا تختہ الٹنے اور اس کی حامی شدت پسند ملیشیاﺅں کو وہاں سے بے دخل کرنے کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C