فلسطین: مغربی کنارے میں مسجد نذر آتش
👁️ 88 بار دیکھا گیا
فلسطین: مغربی کنارے میں مسجد نذر آتش
غزہ (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز) فلسطينی حکام نے جمعہ 20 دسمبر کے روز کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے ميں ايک مسجد کے نذر آتش کيے جانے کے واقعے ميں اسرائيلی آباد کار ملوث تھے۔ اسرائيلی پوليس کے مطابق اس واقعے کی تفتيش اور مشتبہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
سلفيت کے گورنر عبداللہ کامل کا کہنا ہے کہ ماردہ کے گاؤں ميں بير الوالدين نامی مسجد کو ہدف بنايا گيا۔ انہوں نے اس واقعے کے بارے ميں جاری کردہ اپنے ایک بيان ميں کہا، ”صبح کے وقت آباد کاروں کے ايک گروپ نے حملہ کر کے مسجد کو نذر آتش کر ديا۔‘‘ ان کا الزام تھا کہ حملہ آور مسجد کی ديواروں پر نسل پرستانہ جملے بھی لکھ کر گئے۔
سوشل ميڈيا پر گردش کرنے والی اس واقعے کی تصاوير ميں ‘عربوں کے ليے موت‘ جيسے جملے ديکھے جا سکتے تھے۔ اس فلسطینی گاؤں کے رہائشيوں نے بھی ان واقعات کی تصديق کر دی ہے۔ گورنر عبداللہ کامل کا الزام ہے کہ اس واقعے سے قبل اسرائيلی آباد کار ملکی فوج کی نگرانی ميں اس گاؤں ميں داخل ہوئے تھے۔ ان کا يہ بھی دعویٰ تھا کہ ویسٹ بینک کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں آس پاس کے ديگر دیہات ميں بھی اسی طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہيں۔
رام اللہ ميں فلسطينی خود مختار انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے اس واقعے کی تصديق کرتے ہوئے اسے ”نسل پرستی کی واضح مثال‘‘ قرار ديا ہے۔ اس فلسطينی وزارت کی جانب سے يہ بھی کہا گيا کہ ايسے واقعات ”اسرائيل کی حکومت کے انتہائی دائيں بازو کے عناصر کی فلسطينی عوام کے خلاف اشتعال انگير مہمات کی مثال ہيں۔‘‘
دوسری جانب اسرائيلی پوليس اور داخلی سکيورٹی کی ايجنسی نے بھی اس معاملے کو کافی سنجيدہ قرار ديا ہے۔ حکام نے بتايا کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کيے جا رہے ہيں اور اس واقعے کی تفتيش جاری ہے۔ يہ يقين دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ اس آتش زنی کے قصور وار عناصر کو سزائیں دلوائی جائیں گی۔
گزشتہ برس سات اکتوبر کو حماس کے اسرائيل میں دہشت گردانہ حملے کے رد عمل ميں شروع ہونے والی غزہ پٹی کی جنگ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے ميں بھی تشدد کے ہلاکت خیز واقعات ميں اضافہ ديکھا گيا ہے۔
غزہ پٹی کی جنگ کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے ميں بھی اسرائيلی فوج يا آباد کاروں کے ہاتھوں 803 فلسطينی ہلاک ہو چکے ہيں۔ اس دوران وہاں فلسطينيوں کے خونریز حملوں ميں چوبيس اسرائيلی بھی مارے جا چکے ہیں۔
اسرائيل سن 1967 کی عرب اسرائيل جنگ کے وقت سے مغربی کنارے پر قابض ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 265 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8980 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4855 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3600 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2580 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2332 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C