فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا وفد پاکستان پہنچ گیا
👁️ 160 بار دیکھا گیا
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا وفد پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) ایشیا پیسفک گروپ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ وفد 25 مارچ سے 28 مارچ تک پاکستان کا میں قیام کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل(منگل) سے شروع ہوں گے۔ ایشیا پیسفک گروپ کے نو رکنی وفد کی قیادت ایگزیکٹو سیکرٹری گارڈن ہک کر رہے ہیں۔
وفد وزارت خزانہ، ایف آئی اے، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، وزارت داخلہ اورسیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان(ایس ای سی پی) کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام ایف اے ٹی ایف کے وفد کو جعلی اکاؤنٹس اور مشکوک ٹرانزیکشنز کیخلاف کارروائیوں پر بریفنگ دیں گے۔ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائیوں پر ایف اے ٹی ایف کو بریفنگ دی جائے گی۔ مشتبہ ٹرانزیکشنز پر حکومتی اقدامات کے حوالے سے بھی بریفنگ ہوگی۔
اجلاس میں دوسری باہمی جائزہ رپورٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ پاکستان نے پہلی جائزہ رپورٹ پر 22 جنوری 2019کو جواب دیا تھا جس میں مجموعی ریٹنگ میں بہتری کی سفارش کی تھی۔ دوسری جائزہ رپورٹ پاکستان کو 27 فروری 2019 کو موصول ہوئی تھی۔ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مئی 2019 تک اپنے ایکشن پلان کی اہداف کو حاصل کرنے اوراپنی زمین سے جڑی ہر دہشت گردی کی روک تھام کرنے پر زور دیا ہے۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2018 میں ایف اے ٹی ایف نے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستان اینٹی منی لانڈرنگ کی خامیاں دور کرے اور کاؤنٹر ٹیرارزم فنانسنگ کی روک تھام میں اصلاحات لائے۔ پاکستان سے ایکشن پلان پر مزید تیزی سے عمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔
جنوری 2019 میں سڈنی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو آگا کیا تھا کہ 27 سے زائد شرائط پر من و عن عمل کیا گیا ہے اور ہم اقوام متحدہ کی شق 1267 اور 1373 پر عمل پیرا ہیں۔پاکستانی حکام نے ایف اے ٹی ایف کو آگاہ کیا تھا کہ کالعدم تنظمیوں کے اکاؤنٹ اور اثاثے منجمد کیے گئے ہیں۔
پاکستانی وفد نے ایف اے ٹی ایف کو گزشتہ چار سال میں مشکوک ٹرانزیکشن پر بھی رپورٹ دی تھی کہ گزشتہ چار سال میں تین ہزار 677 مشکوک ٹرانزیکشن اور جعلی بینک اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی، سال 2015 میں 420، سال 2016 میں 697، سال 2017 میں 1603 اور سال 2018 میں 957 مشکوک ٹرانزیکشنز سامنے آئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5078 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C