فیاض احمد جانوری: اسرائیل کے خلاف ‘جہاد’ کا خواہش مند کراچی پولیس کا انسپکٹر عہدے سے فارغ
👁️ 67 بار دیکھا گیا
فیاض احمد جانوری: اسرائیل کے خلاف ‘جہاد’ کا خواہش مند کراچی پولیس کا انسپکٹر عہدے سے فارغ
کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) سندھ پولیس نے فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف لڑائی کے خواہش مند انسپکٹر کو اس کے عہدے سے ہٹا کر محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساؤتھ سٹی زون میں تعینات انسپکٹر رینک کے پولیس افسر فیاض احمد جانوری نے آئی جی سندھ پولیس کو خط لکھا تھا کہ اُنہیں اسرائیل کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1713530739768398035?t=WXAY9Ml3fC3E__siYG64KA&s=19
خط میں فیاض احمد نے اپنی تنخواہ کا 10 فی صد حصہ فلسطینیوں کے لیے ریلیف آپریشن میں جمع کرانے کی بھی پیش کش کی تھی۔
اُنہوں نے اپنے خط کی کاپی صدر اور وزیرِ اعظم کے علاوہ فلسطینی سفیر کو بھی بھیجی ہے۔
پولیس حکام نے وائس آف امریکہ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیاض احمد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کے خلاف پولیس کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔
پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بھی بتایا کہ محکمانہ کارروائی میں فیاض احمد کو بھی صفائی کا موقع دیا جائے گا۔ فی الحال انسپکٹر کو عہدے سے معزول کرنے کے بعد متعلقہ ایس ایس پی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
‘فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا’
انسپکٹر فیاض احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اقدام فلسطینی عوام کو درپیش موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر اٹھایا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بطور انسان اور پھر مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ہم فلسطینیوں کی ہر طرح سے مدد کریں۔
حماس کی جانب سے حملے کی ابتدا اور اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت کے سوال پر فیاض احمد کا کہنا تھا کہ جنگ کی ابتدا سات اکتوبر کو نہیں بلکہ کئی دہائیوں قبل اسرائیل نے کی تھی۔
فیاض احمد گزشہ 14 سال سے پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کی زیادہ تر تعیناتی لا ڈپارٹمنٹ میں رہی ہے۔
تاہم ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سٹی نے انسپکٹر لا کے عہدے پر تعینات فیاض احمد کی خدمات کراچی پولیس کو واپس کر دی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق فیاض احمد کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ملک کے خارجہ تعلقات سے متعلق امور میں مداخلت کی ہے جس کے وہ اہل نہیں تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C