فیس بک اور انسٹاگرام نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی حمایتی پوسٹیں ہٹا دیں
👁️ 143 بار دیکھا گیا
فیس بک اور انسٹاگرام نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی حمایتی پوسٹیں ہٹا دیں
نیو یارک (ڈیلی اردو) انسٹاگرام اور فیس بک نے امریکی پابندیوں پر عمل کرتے ہوئے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے حق میں لگائی جانے والی پوسٹیں ہٹا دیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انسٹاگرام کے خلاف بطور احتجاج اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کریں جبکہ ایپ کے صارفین کے لیے سرکاری ویب سائٹ پر ایک پورٹل بھی تیار کیا گیا ہے تاکہ کمپنی کی جانب سے ہٹائی جانے والی صارفین کی پوسٹوں کی مثالیں اس پورٹل پر پیش کی جاسکیں۔
انسٹاگرام ان چند مغربی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے جس پر ایران میں پابندی نہیں تھی جب کہ فیس بک اور ٹوئٹر پر ایران میں پابندی ہے لیکن کچھ ایرانی وی پی این کا استعمال کرتے ہوئے ان سائٹس تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
ایرانی سوسر کھلاڑی علی رضا جہاں بخش کا انسٹاگرام کا ویری فائد اکاؤنٹ ہے، انہوں نے قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ان کی تصویر اپنے اکاؤنٹ پر شئیر کی تھی اور ان کا کہنا ہے کہ یہ پوسٹ انسٹاگرام کی جانب سے ہٹا دی گئی ہے۔
دوسری جانب انسٹا گرام نے ایسی پوسٹیں بھی ہٹائی ہیں جن میں پابندیوں کی شکار جماعتوں اور افراد کی تعریف یا اور ان کی حمایت کی گئی ہو۔
ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربائی کی جانب سے ٹوئٹ پیغام میں کہا گیا کہ ’انسٹا گرام کی یہ حرکت غیر جمہوری ہے‘۔
خیال رہے کہ ایرانی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اپریل میں اس وقت بند کردیا گیا تھا جب امریکی حکومت نے آئی آر جی سی کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم نامزد کردیا تھا۔
اس حوالے سے فیس بک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم امریکی پابندیوں کے ماتحت کام کرتے ہیں۔
امریکی قانون پر عمل کرتے ہوئے فیس بک ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس جنہیں پابندی لگائی جانے والی تنظیموں کے ذریعے چلایا جارہا ہے وہ ان اکاؤنٹس کو بند کردیتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C