فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی گھر میں لوٹ مار کے بعد دو نابالغ بہنوں سے زیادتی
👁️ 56 بار دیکھا گیا
فیصل آباد میں ڈاکوؤں کی گھر میں لوٹ مار کے بعد دو نابالغ بہنوں سے زیادتی
فیصل آباد (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں تھانہ روڈالہ کے نواحی گاؤں 379 گ۔ب میں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر نقدی اور زیوارت کی لوٹ مار کے دوران 2 کم عمر بہنوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ نواحی گاؤں چک نمبر 379 گ ب کے رہائشی کے گھر رات گئے مسلح ملزم ریاض، اورنگزیب، رفاقت، جاوید وغیرہ ڈکیتی کی نیت سے گھس آئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر 20 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہونے لگے کہ اسی دوران ملزموں کی نیت بدل گئی اور انہوں نے گھر میں موجود نابالغ بچیوں 14 سالہ اور 12سالہ بچیوں کو دوسرے کمرے میں لے جا کر باری باری ہوس کا نشانہ بنا دیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ کی مدد سے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس نے لٹنے والے خاندان کی طرف سے درج کروائے گئے مقدمہ میں ڈکیتی کی دفعہ بھی شامل نہیں کی۔ جبکہ ملزمان کا صلح کے لیے ورثاء پر شدید دباؤ اور قتل کی دھمکیاں دی گئی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق 5 مسلح ڈاکو ایک خاتون رخسانہ کے گھر میں داخل ہوئے اور 20 ہزار روپے کی نقدی اور زیورات لوٹنے کے بعد 12 اور 14 سالہ 2 بہنوں کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 303 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C