فیض حمید، قمر باجوہ، عمران خان نے طالبان کو پاکستان میں بسایا، وزیر دفاع خواجہ آصف
👁️ 512 بار دیکھا گیا
فیض حمید، قمر باجوہ، عمران خان نے طالبان کو پاکستان میں بسایا، وزیر دفاع خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان افغانستان سے چار سے پانچ ہزار طالبان کو پاکستان میں لا کر بسایا۔
ان کے مطابق ان افراد کو ملک میں دو سال تک سہولت کاری فراہم کی گئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ: “قومی اسمبلی میں سوالات اٹھے کہ آپ نے کن لوگوں کو لا کر بسا دیا ہے؟ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے سوات میں قتلِ عام کیا تھا اور جنہیں ’سوات کے قصائی‘ کہا جاتا ہے۔”
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ماضی میں پاکستان نے جن جنگوں میں حصہ لیا، ان کا پاکستان سے کوئی براہ راست تعلق نہیں تھا، “ہم ان میں کود پڑے اور آج ان کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔”
ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں افغانستان کے ساتھ سرحدی نظام کو باقاعدہ ضابطے میں لانا ناگزیر ہے کیونکہ انہی راستوں سے "شدت پسند، جرائم پیشہ اور منشیات فروش" داخل ہوتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کو اب وطن واپس جانا چاہیے۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مذاکرات کی تجویز پر وزیرِ دفاع نے کہا: “ایک صوبے کو وفاق کے ساتھ اپنی پالیسی میں مطابقت لانا ہوگی۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C