قبائلی ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 بھائی ہلاک
👁️ 40 بار دیکھا گیا
قبائلی ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 بھائی ہلاک
خار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ایک دھماکے میں دو بھائی ہلاک ہوگئے۔
#Pakistan: A vehicle carrying sand for a checkpost of security forces was targeted in an IED attack in the Tir Bandagai area of Bajaur district. One person has been killed, and another suffered injuries in the blast. https://t.co/r4PmG4onOz
— ???? (@cozyduke_apt29) June 3, 2023
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ستار خان نے بتایا کہ تحصیل وڑ ماموند کے علاقے تیر بانڈگئی روڈ پر گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور شیر ولی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ گاڑی کا ٹھیکہ دار گل اعظم زخمی ہوا۔
ڈی ایس پی باجوڑ ستار خان نے کہا کہ مذکورہ گاڑی سیکیورٹی چیک پوسٹ کے لیے ریت لے جارہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی اور ڈرائیور کے لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال باجوڑ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی ٹھیکے دار بھی دم توڑ گئے۔
مقامی صحافی بلال یاسع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے دونوں بھائی تھے۔ اور انکا تعلق تعلق ناوگئی سے تھا۔
دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2484 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C