قلات :مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 341 بار دیکھا گیا
قلات :مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی
قلات(ڈیلی اردو) بلوچستان کے ضلع قلات میں نیمرغ کراس کے مقام پر ایک مسافر بس پر ہونے والی فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک جبکہ سات سے زائد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مذکورہ بس کوئٹہ کی جانب رواں دواں تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اچانک بس کو نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او قلات، حبیب نیچاری نے تصدیق کی کہ ہلاک اور زخمی افراد کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق قوال برادری سے تھا جو کوئٹہ میں ایک شادی کی تقریب میں قوالی کے لیے جا رہے تھے۔ ایک زخمی مسافر نے بتایا کہ حملے کے وقت بس میں معروف قوال امجد صابری کے رشتہ دار بھی موجود تھے۔
تاحال حملے کے محرکات واضح نہیں ہو سکے۔ کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی پشت پناہی سے سرگرم دہشتگردوں کی ہر سازش کو عوام کے تعاون سے ناکام بنایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C