قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بلوچ لبریشن آرمی کے 4 دہشت گرد ہلاک
👁️ 455 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، بلوچ لبریشن آرمی کے 4 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے مزید 4 دہشت گرد مارے گئے۔
ڈیلی اردو کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ 19 جولائی 2025 کو شروع ہونے والے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک کیے گئے تھے، جبکہ 21 جولائی کو علاقے میں کلیئرنس کے دوران مزید 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ایک خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کیا گیا، جہاں سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
فوج کے ترجمان کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کی بزدلانہ کارروائیوں کو ناکام بنا کر ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 20 جولائی کو بھی قلات میں اسی تنظیم سے وابستہ چار دہشت گرد مارے گئے تھے۔ یہ کارروائیاں 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کی گئیں، جن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
عراق: سلیمانیہ میں داعش سے تعلق کے شبے میں 3 افراد گرفتار
28/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C