قومی یکجہتی کی کوشش، حماس اور فتح میں مذاکرات
👁️ 40 بار دیکھا گیا
قومی یکجہتی کی کوشش، حماس اور فتح میں مذاکرات
قاہرہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) حماس کی جانب سے بدھ کے روز بتایا گیا کہ قاہرہ میں اس کے وفد نے فلسطینی تنظیم فتح کے وفد سے ملاقات کی ہے، جس میں غزہ میں گزشتہ ایک برس سے جاری جنگ اور فلسطینی قومی یک جہتی کے موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
حماس کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ مصری دارالحکومت قاہرہ میں حماس تحریک اور فتح تحریک کے وفود کی ملاقات میں ”غزہ پٹی میں جارحیت اور سیاسی پیش رفت کے علاوہ فلسطینی قومی یکجتی‘‘ کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فتح کے ذرائع نے بھی ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے کہ حماس اور فتح کے درمیان سن 2007 میں خونریز لڑائی ہوئی تھی، جس کے بعد حماس نے غزہ پٹی کا انتظام سنبھال لیا تھا، جب کہ فتح تحریک نے مغربی اردن کا علاقہ اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ فتح تنظیم بدستور فلسطینی اتھارٹی میں ایک مضبوط پوزیشن کی حامل ہے۔ چوں کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ ہے، اس لیے اس خطے میں فلسطینی اتھارٹی کی عمل داری معمولی نوعیت کی ہے۔
رواں برس جولائی میں حماس نے اعلان کیا تھا کہ اس نےبیجنگ میں فتح سمیت دیگر حریف فلسطینی تنظیموں کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت مشترکہ راہ عمل اپنائی جائے گی۔
غزہ کی جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار سے متجاوز
غزہ میں حماس کے زیرنگرانی کام کرنے والی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد اب بیالیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
بدھ کے روز وزارت صحت کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ غزہ کی جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد اب بیالیس ہزار دس ہو چکی ہے، جب کہ ایک سال سے جاری اس مسلح تنازعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی ستانوے ہزار سات سو بیس بنتی ہے۔ واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد جاری کرتی ہے، تاہم جنگجوؤں اور عام شہریوں کے درمیان فرق نہیں کرتی۔ تاہم اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی ادارے ان اعداد و شمار کو قابل بھروسا قرار دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس سات اکتوبر کو حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیل پر ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ کیا تھا جس میں بارہ سو سے زائد اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے تھے جب کہ یہ جنگجو ڈھائی سو افراد کو یرغمال بنا کر ساتھ بھی لے گئے تھے۔ اس کے بعد اسرائیل نے غزہ میں بڑی فضائی اور زمینی عسکری کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔
اسرائیلی حملوں کے باوجود حزب اللہ فعال
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باوجود حزب اللہ کی ”چین آف کمانڈ‘‘ بدستور فعال ہے اور یہ تنظیم منظم ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا، ”ہمارے اندازوں کے مطابق حزب اللہ کے عسکری بازو سمیت پوری تنظیم نے اپنی چین آف کمانڈ نہیں کھوئی اور بدستور ایک فعال تنظیم ہے۔‘‘
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مغربی دنیا خصوصاﹰ امریکہ اور برطانیہ اس تنازعے کو پورے مشرق وسطیٰ میں پھیلانا چاہتے ہیں اور اسرائیل کی حمایت کے اعتبار سے ‘منافقانہ روش‘ اختیار کیے ہوئے ہیں، جس کا نتیجہ بڑی تعداد میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی صورت میں برآمد ہو رہا ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ حزب اللہ کا قیام اسی کی دہائی کے اوائل میں ایرانی انقلابی گارڈ کے ذریعے عمل میں آیا تھا، جب کہ یہ لبنان میں شیعہ افراد کی ایک اہم سماجی، مذہبی اور سیاسی تحریک ہے۔
روس نے شام میں اسرائیلی حملوں پر بھی تنقید کی۔ روسی بیان میں کہا گیا ہے، ”اسرائیل نے شامی خود مختاری کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے، جہاں دمشق کے ایک گنجان آباد علاقے میں ایک کثیرالمنزلہ عمارت کو میزائلوں سے ہدف بنایا گیا ہے۔‘‘
بیان میں مزید کہا گیا، ”اس سے اسرائیل کی اس تنازعے کو خطے میں مزید وسعت دینے کی خواہش بھی ظاہر ہوتی ہے۔‘‘
اسرائیلی فوجیوں پر حملے جاری، حزب اللہ
دوسری جانب حزب اللہ نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں پر حملے جاری ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔ حزب اللہ کے مطابق جھڑپیں جاری ہیں۔ اس سے قبل اس لبنانی شیعہ عسکری تنظیم نے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے پیش قدمی کی دو کوششوں کو روکا جا چکا ہے اور اس کے خلاف راکٹوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C