لائن آف کنٹرول پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا گیا، پاکستان کا دعویٰ
👁️ 110 بار دیکھا گیا
لائن آف کنٹرول پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا گیا، پاکستان کا دعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق، انڈین کواڈ کاپٹر بھمبھر کے علاقے میں واقع مناور سیکٹر میں جاسوسی کی غرض سے پاکستانی حدود میں داخل ہوا جس پر اسے نشانہ بنایا گیا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں غیر معمولی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ 22 اپریل کو انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے ایک دہشتگرد حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد انڈیا نے پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کیے۔
انڈین حکومت نے حملے کے بعد سندھ طاس معاہدہ (Indus Waters Treaty) کو معطل کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ پانی کی تقسیم کا نظام روک دیا۔ اس کے علاوہ واہگہ-اٹاری سرحد کو بند کر دیا گیا، ویزا سہولیات واپس لی گئیں اور دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی روابط بھی محدود کر دیے گئے۔
ردعمل میں پاکستان نے بھی متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے، جن میں تمام دو طرفہ معاہدے، بشمول شملہ معاہدہ، کو معطل کرنا، فضائی و زمینی سرحد بند کرنا، انڈیا کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگانا اور سفارتی عملے کی سطح محدود کرنا شامل ہیں۔ پاکستان نے انڈین دفاعی اتاشیوں اور ان کے معاونین کو ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی نے انڈیا کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ایک ممکنہ جنگی اقدام قرار دیا ہے۔ کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان کے حصے کے پانی کے بہاؤ کو روکا گیا یا اس کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C