لاہور: ’خاتون نے فيس بک پر تصاویر شیئر کرنے والے شخص کا عضو تناسل کاٹ دیا‘
👁️ 49 بار دیکھا گیا
لاہور: ’خاتون نے فيس بک پر تصاویر شیئر کرنے والے شخص کا عضو تناسل کاٹ دیا‘
لاہور (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) لاہور میں تین بچوں کی ماں نے مبینہ طور پر فيس بک پر تصاویر شیئر کرنے پر غصے میں آ کر اپنے ساتھی کا عضو تناسل کاٹ دیا۔ اس واقعے کے بعد مذکورہ شخص عمر بھر کے لئے نامرد ہو گیا ہے۔
پاکستانی شہر لاہور کے ہربنس پورہ نامی علاقے میں ایک خاتون نے ایک مرد کا عضو تناسل کاٹ دیا۔ یہ واقعہ تیرہ ستمبر کو ہربنس پورہ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی ہے اور تفتیش جاری ہے۔ مذکورہ شخص اس وقت سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کے عضو تناسل میں شدید زخم آئے ہیں اور وہ زندگی بھر کے لے جنسی صلاحیت سے محروم ہو گیا ہے۔
ایڈیشنل ایس ایچ او مقصود ظفر نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چيت کرتے ہوئے بتایا کہ اقبال اور ممتاز دونوں ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے تھے۔ دونوں ہی کا تعلق ضلع وہاڑی سے ہے۔ وہیں سے یہ دونوں کچھ عرصہ قبل لاہور منقل ہوئے۔ اقبال مزدوری کرتا ہے اور لاہور گھاس منڈی میں رہائش پذیر تھا جب کہ ممتاز کا مکان ہربنس پورہ میں ہے۔ ممتاز کا شوہر ملازمت کے لئے سعودی عرب میں رہتا ہے۔ اقبال ایک بیٹی کا والد ہے جبکہ ممتاز کے تين بچے ہیں۔ دونوں کے کافی عرصے سے جان پہچان اور تعلقات بھی قائم تھے۔
ایڈیشنل ایس ایچ او مقصود ظفر نے بتایا کہ واقعے کے دن اقبال نے ممتاز سے جنسی تعلق قائم کرنے کا کہا، جس پر ممتاز نے اسے جواب دیا کہ اس دن اس کا بچہ بیمار ہے اور وہ گھر پر نہیں ملنا چاہتی۔ اقبال البتہ اس کے باوجود وہاں پہنچ گیا۔ ایڈیشنل ایس ایچ او نے ڈی ڈبلیو کو بتايا، ”مذکورہ خاتون ممتاز نے پولیس کو بتایا کہ اقبال نے اس کی چند تصاوير سماجی رابطوں کی ويب سائٹ فيس بک پر جاری کيں، جس پر اسے غصہ آ گيا اور اس نے اس کا عضو کاٹ ڈالا۔‘‘ پوليس کو اپنے بيان ميں اقبال نے الزام عائد کيا کہ اس کے ممتاز سے کافی پرانے غیر ازدواجی تعلقات تھے اور واقعے کے روز بھی وہ اسی کی کہنے پر وہاں گيا۔
ايڈيشنل ايس ايچ او مقصود ظفر نے بتايا، ”ممتاز نے بھی اپنے بيان ميں اقبال کے ساتھ اپنے تعلق کو تسليم کيا مگر اس نے شکوہ کيا کہ دوستی پيار محبت کی ہوتی ہے، يہ دوستی نہيں ہوتی کہ کسی کو بدنام کيا جائے۔ مجھے اقبال نے فيس بک اور يو ٹيوب پر بدنام کيا اور ميرے پورے گاؤں ميں ميری تصاوير پھيلا ديں، اسی ليے ميں نے اسے نامرد بنا دیا۔‘‘
پاکستان ميں اس سے قبل بھی اسی سال ايک ايسا ہی واقعہ پيش آ چکا ہے۔ فيصل آباد ميں ايک پچيس سالہ خاتون نے ايک ستائیس سالہ مرد کا عضو تناسل کاٹ ديا تھا۔ خاتون کا الزام ہے کہ جب وہ اکيلی ہوتی تھی تو مذکورہ شخص اسے اکثر جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کرتا تھا اور اسی سبب اس نے يہ قدم اٹھايا۔
واضح رہے کہ اس کيس ميں ملوث دونوں افراد کی شناخت مخفی رکھنے کے ليے ان کے مکمل نام نہيں ديے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2501 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2256 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C