08/March/2024

لاہور میں اینکر پرسن سید اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقدمہ درج

👁️ 154 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لاہور میں اینکر پرسن سید اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقدمہ درج

لاہور میں اینکر پرسن سید اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقدمہ درج

لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں معروف اینکر پرسن سیس اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

گزشتہ رات اینکر پرسن کے گھر پر نامعلوم افراد نے چند منٹوں کے وقفے سے 2 بار فائرنگ کی اور پھر ہوائی فائرنگ کر کے فرار ہوگئے ہیں، واقع میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اقرار الحسن نے اپنی فیس بک پوسٹ میں رات گئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’ لاہور میں کچھ دیر پہلے میرے گھر پر شدید فائرنگ کی گئی ہے، پولیس موقع پر پہنچ کر سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج حاصل کررہی ہے، دعاؤں کی درخواست’۔

اندراج مقدمہ کے لیے متعلقہ پولیس کو درخواست جمع کروا دی گئی ہے، پولیس کو اقرار الحسن کے گھر کے باہر سے نائن ایم ایم پستول کے خول بھی ملے ہیں۔

اقرار الحسن نے رات گئے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’لاہور ڈیفنس پولیس نے میرے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

سید اقرار الحسن نے مزید لکھا کہ میں جس علاقے میں رہتا ہوں یہاں چپے چپے پر سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں۔ امید ہے ملزمان اگلے کچھ گھنٹوں میں تلاش کر لئے جائیں گے‘۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی اقرار الحسن کے گھر کے باہر فائرنگ ہوئی تھی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C