لاہور میں موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرنے والا ملزم عقیل مرزا گرفتار
👁️ 73 بار دیکھا گیا
لاہور میں موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرنے والا ملزم عقیل مرزا گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) کیولری میں موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کرنے والے مسلح شخص کو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔
لاہور کے علاقے کیولری میں شہری پر مسلح شخص کے تشدد کی موبائل فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی سی پی او لاہور نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنے والے شخص کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جس کے بعد مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت عقیل مرزا کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم ایک نجی بینک میں منیجر ہے۔
شہری پر مسلح شخص کے سرعام تشدد کی سوشل میڈیا پر ویڈیو کا معاملہ، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا نوٹس، ملزم کے سراغ کے لئے ٹیمیں تشکیل، ملزم کے نام، گھر اور فون نمبر کا پتہ چل گیا، سیف سٹی کیمروں سے لوکیشن کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ ترجمان لاہور پولیس pic.twitter.com/wxVMOTykyv
— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) December 15, 2019
تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر کیولری کے علاقے میں مین روڈ پر ایک موٹرسائیکل سوار کی بائیک جیپ سے ٹکرائی، جیپ سے پینٹ اور جیکٹ میں ملبوس شخص نے نیچے اتر کر پہلے موٹرسائیکل سوار کو برا بھلا کہا اور اچانک طیش میں آکر اس کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
جیپ سوار موٹرسائیکل سوار کو گھسیٹتا ہوا اپنی جیپ کے پاس لے گیا اور جیپ میں سے اسلحہ نکال کر تان لیا، موٹر سائیکل سوار اس شخص سے معافی مانگتا رہا لیکن جیپ سوار نے تشدد جاری رکھا، اس تمام تر واقعہ کو جیپ کی پچھلی جانب موجود کار میں سوار شخص نے موبائل کیمرے کی مدد سے محفوظ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
سوشل میڈیا پر خبر آنے کے بعد سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے واقعہ کا ازخود نوٹس لیا اور ایس پی کینٹ کو مسلح جیپ سوار کی گرفتاری کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ سوشل میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کیولری گراؤنڈ میں پیش آیا تھا اس لیے وہاں پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں اور ایکسائز کے ریکارڈ سے جیپ کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔
یہ ہیں وہ حضرت جس پر الزام ہے کہ اس نے ایک موٹرسائیکل سوار کو پستول دکھا کر تشدد کا نشانہ بنایا. سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کے حکم پر گرفتار کر لیا گیا pic.twitter.com/po7iivAhRt
— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) December 15, 2019
سی سی پی لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کے ریکارڈ کے مطابق موٹرسائیکل سوار نے جیپ کو پیچھے سے ٹکر ماری۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 256 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4644 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3483 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C