لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق پولیس کے ایس پی ہلاک
👁️ 106 بار دیکھا گیا
لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق پولیس کے ایس پی ہلاک
لاہور (بیورو رپورٹ) صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) فرحت عباس ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ملت پارک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کی جس سے سابق ایس پی فرحت عباس ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فرحت عباس کو گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کرنے والا حملہ آور اکیلا اور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سابق پولیس افسر فرحت عباس کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرحت عباس کو گھر کی دہلیز پر گولیاں ماری گئیں ہیں۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1642109161143152640?t=3ZpIvO5k6uHOgOAOQxjJ1w&s=19
ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سوار ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے، ملزم نے مقتول پر گاڑی میں بیٹھتے ہوئے فائرنگ کی ہے۔
سابق ایس پی پولیس کے قتل کا سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرحت عباس کو گھر کے قریب قتل کیا گیا ہے حملہ آور اکیلا اور موٹر سائیکل پر سوار تھا۔
سی سی پی او لاہور نے سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
ملت پارک،ریٹائرڈ پولیس آفیسر چوہدری فرحت عباس کے قتل کا معاملہ،
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا جائے وقوعہ کا دورہ،
ایس پیز،سینئر پولیس افسران نے سی سی پی او کو واردات بارے بریفنگ دی،
سی سی پی او کی مقتول کے لواحقین سے ملاقات،اظہار افسوس، جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقیبن دہانی۔ pic.twitter.com/DIBhGg17Gb— Capital City Police Lahore (@ccpolahore) April 1, 2023
دوسری جانب پولیس نے واقعہ کے تحقیقات کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں انچارج انویسٹی گیشن نے شواہد پر بریفنگ دی، اس موقع پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔
کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5109 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C