لاہور: کالعدم تنظیموں سے تحویل میں لیے گئے مدرسوں کیلئے 1 ارب 35 کروڑ روپے مختص
👁️ 179 بار دیکھا گیا
لاہور: کالعدم تنظیموں سے تحویل میں لیے گئے مدرسوں کیلئے 1 ارب 35 کروڑ روپے مختص
لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-21ء میں کالعدم تنظیموں سے تحویل میں لیے گئے مدرسوں کیلئے 1 ارب 35 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنی تحویل میں لیے گئے کالعدم تنظیموں سے مدرسوں کے لیے نئے مالی سال میں باقاعدہ فنڈ مختص کردیئے ہیں، بجٹ دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال میں ان مدرسوں کی مالی معاونت اور اساتذہ کی تنخواہوں کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے نئے مالی سال میں 1 ارب 35 کروڑ روپے تحویل میں لیے گئے مدرسوں کے لیے مختص کردیئے ہیں، اس سے قبل مدرسوں کے لیے فنڈ اضافی گرانٹ کے طور پر تاخیر سے دی جاتی تھی۔ جبکہ راواں سال ان مدرسو میں بچوں کی کفالت اور دیگر انتظامی اخراجات کے لیے دو ارب روپے سے زائد کے اخراجات کیے تھے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے وظیفے کے بجٹ میں بھی کٹ لگا دیا۔ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی کفالت کے پروگرام پر 99 کروڑ 90 لاکھ روپے کا کٹ، ایک ارب روپے کے پروگرام کے لیے نئے مالی سال میں صرف 10 لاکھ روپے مختص کیے۔
سابق دور حکومت میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو وظیفہ دینے کا پروگرام شروع کیا گیا تھا، پروگرام سے سینکڑوں بچوں کو ماہانہ ایک ہزار روپے تک وظیفہ دیا جاتا تھا، حکامُ کے مطابق اس پروگرام کے تحت 70 ہزار سے زائد بچوں کو رجسٹر ڈ کیا گیا تھا لیکن اب پنجاب حکومت نئے مالی سال کے بجٹ بھٹہ مزدوروں کے ساتھ ہاتھ کرگئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنا دوسرا باضابطہ بجٹ پیش کر دیا ہے، حکومت نے مالی سال 21-2020 کے لیے پنجاب کا تقریباً 22 کھرب 40 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ ہم آئندہ سال کے بجٹ کے لیے عوام سے تجاویز و سفارشات طلب کی تھیں جس کی روشنی میں اقدامات کیے گئے ہیں
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15536 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9129 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5155 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C