لاہور ہائیکورٹ کا چینل 24 نیوز کی نشریات بحال کرنے کا حکم
👁️ 168 بار دیکھا گیا
لاہور ہائیکورٹ کا چینل 24 نیوز کی نشریات بحال کرنے کا حکم
لاہور (ڈیلی اردو) لاہور ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی چینل ’24 نیوز’ کی نشریات بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے لائسنس معطلی کے خلاف چینل ’24 نیوز’ کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے پیمرا کا چینل 24 کے لائسنس معطلی کا حکم معطل کر دیا تاہم اتھارٹی کو قانون کے مطابق چینل کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے چینل 24 کی درخواست پر مزید کارروائی 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ 31 اگست کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے 10 محرم الحرام کی خصوصی نشریات کے دوران نفرت انگیز مواد نشر کرنے پر چینل 24 نیوز کا لائسنس فوری طور پر معطل کردیا تھا۔
اس سے قبل پیمرا نے محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی تھی کہ وہ کوئی بھی ایسا مواد نشر نہ کریں جو نفرت آمیز یا فرقہ واریت پر مبنی ہو یا جس سے بین المذاہب ہم آہنگی کو ٹھیس پہنچے۔
ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ میسرز سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ (24 نیوز) نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 10 محرم الحرام کی خصوصی نشریات کے دوران نفرت انگیز مواد بغیر کسی ایڈیٹوریل کنٹرول کے نشر کیا گیا۔
پیمرا نے معاملے کو قوانین کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے 24 نیوز کا لائسنس پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 30 (3) کے تحت فوری طور پر معطل کردیا تھا کیونکہ نشر کیے گئے مواد سے ملک میں نقص امن کا خدشہ ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں تھا جب پیمرا نے چینل 24 کا لائسنس معطل کیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی قوانین کی خلاف ورزی پر ادارے کو پیمرا کی جانب سے کارروائی اور معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
رواں سال 3 جولائی کو قانون کی مبینہ خلاف ورزی پر چینل ’24 نیوز’ کا لائسنس معطل کردیا گیا تھا۔
پیمرا نے لائسنس اس لیے معطل کیا تھا کیونکہ ویلیو ٹی وی چینل پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد چلانے کی مجاز تھی، تاہم اس نے تمام قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ’24 نیوز’ کے نام سے نیوز اور حالات حاضرہ پر مبنی مواد نشر کر رہی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C