لبنان: حزب اللہ کا اسرائیل پر ڈرونز حملہ
👁️ 227 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کا اسرائیل پر ڈرونز حملہ
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اتوار کے روز لبنان سے داغے گئے حزب اللہ کے مبینہ تین ڈرون شمالی اسرائیل میں مختلف مقامات پر گرے، تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ان حملوں کے بعد اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے دو وزراء نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے ضاحیہ پر جوابی حملوں کا مطالبہ کیا ہے۔ ضاحیہ، بیروت کا وہ علاقہ ہے جو حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالل اسماٹرچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’شمالی آبادیوں پر حملے وزیراعظم کی اعلان کردہ ضاحیہ ڈاکٹرائن کا امتحان ہے۔ میں ان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اسے پوری قوت اور فیصلہ کن انداز میں نافذ کریں اور ضاحیہ میں عمارتیں گرا دیں۔‘‘
اسی طرح قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے کہا، ’’ہر ڈرون کے بدلے ایک میزائل، ہر خلاف ورزی کے بدلے گولہ باری اور ہر بغیر پائلٹ طیارے کے بدلے ضاحیہ کو لرزنا چاہیے۔‘‘
اسرائیلی حکام، جن میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو بھی شامل ہیں، پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ اگر حزب اللہ شمالی اسرائیل کی آبادیوں کو نشانہ بناتی ہے تو اسرائیل ضاحیہ پر حملے کرے گا۔
اسرائیلی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس پالیسی کو واشنگٹن کی حمایت حاصل ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 29 دیہات کے مکینوں کو فضائی حملوں سے قبل فوری انخلا کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
یہ اقدام اس جنگ بندی کے باوجود کیا گیا ہے جس کا مقصد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو روکنا تھا۔
حالیہ ہفتوں میں دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی کی متعدد خلاف ورزیاں رپورٹ ہو چکی ہیں، جس کے باعث سرحدی علاقوں میں کشیدگی مسلسل برقرار ہے اور وسیع تر تصادم کے خدشات دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C