لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال سرنگ تباہ کر دی، اسرائیل
👁️ 70 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال سرنگ تباہ کر دی، اسرائیل
یروشلم (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) اسرائیلی فورسز نے آج ہفتے کے روز یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی ایک سرنگ کا پتا لگا کر کے اسے تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی فورسز کے مطابق حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کے زیر استعمال زیر زمین راستہ تقریباً 100 میٹر لمبا تھا اور یہ حزب اللہ کے کمانڈ سینٹر تک رسائی کا ایک ذریعہ تھا جسے اب تباہ کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس سرنگ میں سے دھماکہ خیز مواد، راکٹ لانچرز، رائفلیں، راکٹ اور نگرانی کے آلات بھی ملے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے ایسی تصاویر جاری کی ہیں، جن میں فوجیوں کی طرف سے روشن کی گئی ایک تنگ سرنگ میں ہتھیار دکھائے گئے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے یہ نہیں بتایا کہ یہ سرنگ لبنان میں کہاں واقع تھی۔
اسرائیل اور ایران نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے درمیان ایک ماہ سے جنگ بندی جاری ہے۔ معاہدے کے تحت اسرائیل کی زمینی فوجیں بتدریج لبنان سے واپس بلائی جائیں گی۔ اسرائیلی فورسز کا دعویٰ ہے کہ ایک سو کلو میٹر پر محیط یہ سرنگ حزب اللہ کے کمانڈ سینٹر کی طرف جانے کا ایک خفیہ راستہ تھا۔ دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ اسرائیل کے مطابق وہ اب بھی پڑوسی ملک کے جنوب میں موجود خطرات کے خلاف فوجی کارروائی کر رہا ہے۔ اسرائیلی فورسز کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت اس خطے میں آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 489 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 346 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 364 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4839 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C