لبنان میں حسن نصراللہ کے جنازے میں ہزارہا حامیوں کی شرکت
👁️ 105 بار دیکھا گیا
لبنان میں حسن نصراللہ کے جنازے میں ہزارہا حامیوں کی شرکت
بیروت (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) لبنان میں اتوار 23 فروری کو حزب اللہ ملیشیا کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے جنازے میں ہزارہا افراد شریک ہوئے۔ حسن نصراللہ کی تدفین ان کی ہلاکت کے پانچ ماہ بعد ہو رہی ہے۔
ایران نواز حزب اللہ ملیشیا کے لیڈر حسن نصراللہ پانچ ماہ قبل اس ملیشیا کے ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے ایک اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے پانچ ماہ بعد آج 23 فروری کو جنوبی بیروت کے مضافاتی علاقے میں قائم کمیل شمعون سٹی اسپورٹس اسٹیڈیم میں حسن نصراللہ کے جنازے کا اہتمام کیا گیا۔ اس اسٹیڈیم میں تقریباً 50 ہزار افراد کی گنجائش ہے اور یہ لبنان کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے۔
لبنان میں ان دنوں موسم انتہائی سرد ہے اس کے باوجود ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ بیروت کے مضافات میں اس اسٹیڈیم میں جمع ہوئے۔ علاوہ ازیں عراق، یمن اور ایران سے بھی ان کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت
حسن نصر اللہ کی تحریک حزب اللہ اسرائیل پر 2023 ء میں ہونے والے حماس کے دہشت گردانہ حملے کے وقت سے اسرائیل کے ساتھ مسلح جھڑپوں میں مصروف رہی تھی۔ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل پر ان حملوں کے نتیجے میں 1,200 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ حماس کے جنگجوؤں نے 250 اسرائیلی باشندوں کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔
یوں حزب اللہ اور اسرائیل کے مابین خونی نوعیت کی سرحدی جھڑپوں نے گزشتہ برس ستمبر میں ایک بھرپور جنگ کی شکل اختیار کر لی تھی۔ حسن نصراللہ 30 سال سے زائد عرصے تک اس طاقت ور لبنانی ملیشیا کے سربراہ رہے تھے۔
جنازے میں سرکردہ شخصیات کی شرکت
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمان کے اسپیکر کے علاوہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور سابق ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہیان کے خاندان کے اراکین بھی حسن نصر اللہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے بیروت پہنچے۔ یاد رہے کہ 2024ء میں اس دور کے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہیان ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کے شرکت کنندگان میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے رشتہ دار بھی شامل تھے۔ قاسم سلیمانی ایران کے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر تھے جو 2020 ء میں عراقی دار الحکومت بغداد میں امریکی فوج کے ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
حسن نصر اللہ کی تدفین سے قبل لبنانی شہر پر اسرائیلی حملہ
اتوار 23 فروری کو حسن نصراللہ کی آخری رسومات سے پہلے اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے ساحلی شہر صور میں کچھ اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شامی لڑکی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے لبنانی علاقے میں راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں والے ایک فوجی مقام پر انٹیلیجنس کی بنیاد پر حملہ کیا۔ اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللہ کی سرگرمیاں گزشتہ نومبر میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 476 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 487 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 349 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 912 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4834 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3713 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C