لوئر دیر: دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان، عوام کو نقل مکانی نہیں کرنا پڑے گی
👁️ 337 بار دیکھا گیا
لوئر دیر: دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان، عوام کو نقل مکانی نہیں کرنا پڑے گی
پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع دیر لوئر کے سابق اراکین پارلیمان، مقامی مشران اور عمائدین پر مشتمل گرینڈ جرگہ نے پشاور میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ سے ملاقات کی، جس میں علاقے کے امن و امان، عوامی تحفظ اور موجودہ مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران جرگہ اراکین نے اپنے تحفظات اور مشکلات چیف سیکرٹری کے سامنے رکھیں، جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دہشتگردوں کے خلاف سخت اور مؤثر ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کوئی ایسا فوجی آپریشن نہیں ہوگا جس میں عوام کو اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنا پڑے، بلکہ کارروائیاں صرف دہشتگردوں کے خلاف کی جائیں گی تاکہ عام شہری متاثر نہ ہوں۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور حکومتی رٹ قائم رکھی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں کو دوبارہ سر اُٹھانے نہیں دیا جائے گا، اور یہ آپریشن اس انداز میں کیا جائے گا کہ علاقے میں امن، سکون اور استحکام قائم رہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3750 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3624 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 3450 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2611 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C