لوئر دیر میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، لیویز حوالدار ہلاک، 2 پولیس اہلکار زخمی
👁️ 68 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، لیویز حوالدار ہلاک، 2 پولیس اہلکار زخمی
لوئر دیر (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں پولیس اور لیویز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملے میں ایک حوالدار ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات کو لوئر دیر میں پولیس اور لیویز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔ دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز فورس کے حوالدار قصیر محمود ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس اور دیر لیویز کی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد بھی مارا گیا ہے۔
سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد کی لاش قبضہ میں لے لی۔
زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا۔ تکورا کنڈاؤ کے علاقے کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجاہدین نے گزشتہ شب بارہ بجے کے قریب باجوڑ کی تحصیل سلارزئی کے علاقے ”ٹاکوَرہ“ میں تحریک طالبان پاکستان کے مجاہدین نے دیر اور باجوڑ کو ملانے والے بارڈر پر قائم پولیس چوکیوں پر حملہ کیا۔
حملہ دو گھنٹوں تک جاری رہا، جس میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
اور ان کی چوکیاں اور الیکٹرانک سسٹم نذر آتش کردیا گیا، جبکہ مجاہدین کو ایک کلاشنکوف اور اس کی سینکڑوں گولیاں بھی غنیمت کے طور پر حاصل ہوئیں۔
فائرنگ کے تبادلے میں ہمارا ایک مجاہد بھی مارا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 264 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26311 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15555 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11842 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9151 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7434 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5201 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C