21/September/2025

لکی مروت اور باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک و 2 گرفتار

👁️ 542 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت اور باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک و 2 گرفتار

لکی مروت اور باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک و 2 گرفتار

لکی مروت + باجوڑ  (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا  کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں کئی اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ متعدد دہشتگرد ہلاک اور گرفتار ہوئے۔

 

سرکاری ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے وانڈہ رحمن میں انٹیلیجنس اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی موجودگی کے خلاف آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ دو کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔ 

 

گرفتار دہشتگردوں کی شناخت عدنان اور اظہار اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ فورسز نے ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا۔

 

اسی طرح باجوڑ میں بھی سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران دہشتگرد عبدالرحمن کو ہلاک کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد کا تعلق ضلع صوابی سے تھا اور وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C