لکی مروت: سب ڈویژن بیٹنی میں پولیو ورکر کو ذبح کردیا گیا
👁️ 237 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سب ڈویژن بیٹنی میں پولیو ورکر کو ذبح کردیا گیا
لکی مروت (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے سب ڈویژن بیٹنی میں پولیو آبزرور کو ذبح کردیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ آزاد خیل بیٹنی اسماعیل خان نے مقامی خبر رساں ایجنسی ٹی این این کو بتایا کہ کل شام کے بعد غنی اللہ گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگیا تھا۔ پولیو آبزور ویکسنیشن کے دوران دیکھتا ہے کہ اس کی موجودگی میں کتنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
غنی اللہ کا تعلق لکی مروت کے دور افتادہ پہاڑی علاقے فرید خیل بیٹنی سے ہے۔ وہ انسداد پولیو پروگرام میں بطور آبزرور اپنی خدمات سر انجام دے رہا تھا۔ انہوں نے کل پولیو مہم میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دی۔ شام کو 20 سالہ غنی اللہ گھر سے باہر نکلے اور پھر واپس نہیں آئے۔ رات کو گھر والوں نے ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ صبح ان کی لاش گھر سے تقریباً 400 میٹر کے فاصلے پر ملی۔
علاقے کے سماجی کارکن اور عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماء اختر گل بیٹنی نے ٹی این این کو بتایا کہ صبح جب ان کی لاش ملی تو علاقے میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی کیونکہ نہ صرف انہیں چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا بلکہ ان کے گلے پر تیز دار چھری پھیر کر بے دردی سے ذبح کیا گیا تھا۔
اختر گل بیٹنی نے مزید بتایا کہ غنی اللہ کے والد علاقے میں عوامی خدمت سے جانے جاتے تھے۔ انہوں نے عوام کی خدمت کرکے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی بعدازاں علاقے کے ناظم منتخب ہوئے۔ سابق ناظم شوکت خان عوامی نیشنل پارٹی ایف آر بیٹنی کے صدر تھے۔ ایس ایچ او اسماعیل خان نے مزید بتایا کہ ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔
مقامی عوامی رہنماء ولی اللہ بیٹنی نے ٹی این این کو بتایا کہ ہم اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔
مظاہرین کی کثیر تعداد غنی اللہ کی لاش لے کر ڈسٹرکٹ کمپلیکس ٹاؤن تاجہ زئی کی طرف روانہ ہوگئی جہاں وہ لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کرینگے۔ ڈسٹرکٹ ٹاؤن کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سمیت دیگر ضلعی دفاتر قائم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 294 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3458 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C