لکی مروت: شدت پسندوں کے راکٹ حملے میں ڈی ایس پی کی گاڑی تباہ
👁️ 24 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شدت پسندوں کے راکٹ حملے میں ڈی ایس پی کی گاڑی تباہ
لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے نواحی علاقے وانڈہ احسان پور کے قریب دریائے کرم کے کنارے جنگل میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔
ضلع لکی مروت کے نواحی علاقے احسان پور میں پولیس اور دہشت گردوں کی درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، راکٹ لانچر کا گولہ لگنے سے پولیس وین جل کر تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ#LakkiMarwat #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) January 19, 2023
سرکاری ذرائع کے مطابق شدت پسندوں نے پولیس پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا اور ایک راکٹ لگنے سے ڈی ایس پی اقبال مہمند کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم راکٹ حملے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
لکی مروت احسن پور علاقے میں آج دوبارہ آپریشن ہوگا#khybernews #pashtonews #LakkiMarwat pic.twitter.com/2HqMVE3sz5
— Khyber News (@KhyberNews247) January 20, 2023
ادھر سکیورٹی فورسز نے جنگل کو آگ لگا دی ہے جس کے شعلے لکی مروت شہر سے دکھائی دیتے ہیں۔
دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ڈی ایس پی کی گاڑی پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، ترجمان محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ کے مجاہدین نے گھات لگاکر پولیس پر حملہ کیا، حملے میں پولیس کی 3 گاڑیاں تباہ ہوئیں اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے، جبکہ مجاہدین مکمل طور پر محفوظ رہے.
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4646 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2486 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2245 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C