لکی مروت قبائلی جرگہ: ہتھیار ڈالنے والے دہشتگردوں کو معافی دینے کا فیصلہ
👁️ 536 بار دیکھا گیا
لکی مروت قبائلی جرگہ: ہتھیار ڈالنے والے دہشتگردوں کو معافی دینے کا فیصلہ
لکی مروت(ڈیلی اردو) علاقے میں پائیدار امن، قانون کی بالادستی اور عوامی مفاد کے پیش نظر مروت اور بیٹنی اقوام کے مشران، عوامی نمائندوں اور ضلعی حکام پر مشتمل ایک اہم قبائلی جرگہ منعقد ہوا، جس میں شدت پسندی کے خاتمے اور پرامن معاشرے کے قیام کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
جرگہ کے اختتام پر جاری کردہ متفقہ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ جو عناصر – بشمول دہشت گرد یا ان کے سہولت کار – رضاکارانہ طور پر ریاست کے سامنے قبائلی مشران کی ضمانت پر سرینڈر کریں گے، انہیں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے رعایت دی جائے گی اور وہ اصلاحی عمل سے گزر کر معاشرے میں دوبارہ ضم کیے جائیں گے۔
اعلامیے میں سخت الفاظ میں واضح کیا گیا کہ خوارج کو کسی قسم کی پناہ، خوراک، رہائش یا معلومات کی فراہمی قابلِ سزا جرم تصور ہوگی۔ ان کا قبائلی علاقوں میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا۔
جرگہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان افراد یا خاندانوں کے لیے مالی معاونت کا اعلان کرے جو دہشت گردی کے خلاف ریاستی مؤقف کی حمایت کی وجہ سے نشانہ بنے۔
قبائلی مشران نے زور دیا کہ پرامن شہریوں کو نقصان پہنچانا نہ صرف شریعت کے خلاف ہے بلکہ قبائلی روایات کی بھی صریح خلاف ورزی ہے، اور مروت و بیٹنی اقوام ایسے ہر عمل کی بھرپور مخالفت کرتی ہیں۔
جرگہ نے مسافروں پر حملے، اغوا، تشدد اور میتوں کی بے حرمتی جیسے جرائم کو غیر شرعی، غیر اخلاقی اور قبائلی اصولوں سے متصادم قرار دیا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبے دونوں اقوام کا مشترکہ سرمایہ ہیں اور ان میں کسی قسم کی رکاوٹ یا حملہ ناقابل قبول ہوگا۔ حکومت کو یاد دہانی کرائی گئی کہ کسی بھی گھر پر کارروائی سے قبل قانونی تصدیق اور اجازت لازم ہوگی، جبکہ بغیر وردی اہلکاروں کی کارروائیاں قانون سے متصادم سمجھی جائیں گی۔
جرگہ نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ہمیشہ وردی میں کارروائی کرے تاکہ قانونی شفافیت اور شناخت یقینی بنائی جا سکے۔
اختتام پر جرگے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرم تنگی ڈیم فیز ٹو پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے تاکہ علاقے میں پانی کی ضروریات اور ترقیاتی اہداف پورے کیے جا سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، میجر ہلاک، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر
02/August/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک غزہ سے فوجی انخلا ممکن نہیں، اسرائیل کا مؤقف
02/August/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ، امریکی شہریوں کو انخلا کا الرٹ جاری
02/August/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، مولانا اسماعیل وزیر ہلاک
02/August/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، حزب اللہ کے متعدد ارکان ہلاک
02/August/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
روس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9004 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4883 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3750 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3624 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 2902 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2610 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C