لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
👁️ 374 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فضائی اور زمینی نگرانی کی گئی۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی ہونے پر آپریشن کیا گیا جس میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
سیکیورٹی اداروں کے مطابق، گزشتہ چار روز کے دوران افغان طالبان کے بھیجے گئے 102 دہشت گردوں کو مختلف کارروائیوں میں ہلاک کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت عوام اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں پاک فوج نے دراندازی کی کوشش کرنے والے مبینہ طور پر "فتنۃ الخوارج" سے تعلق رکھنے والے 45 سے 50 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر تنظیم "الخوارج" سے وابستہ 34 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں 18 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جنوبی وزیرستان میں 8 اور بنوں میں مزید 8 دہشت گرد مارے گئے۔
پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26342 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5305 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C