خیبر پختونخوا: لکی مروت میں مقامی لشکر کے ساتھ تصادم میں کمانڈر سمیت 3 شدت پسند ہلاک
👁️ 53 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: لکی مروت میں مقامی لشکر کے ساتھ تصادم میں کمانڈر سمیت 3 شدت پسند ہلاک
لکی مروت (ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں گزشتہ دو سال سے جاری دہشتگردی کی لہر کے خلاف مقامی لوگوں نے مسلح جدوجہد شروع کردی۔
لکی مروت کے دور افتادہ علاقے تختی خیل سے اطلاعات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے شدت پسندوں اور اقوام تختی خیل کے مابین تناؤ جاری تھا کیونکہ اقوام تختی خیل کے مسلح لشکر کی جانب سے شدت پسندوں کو علاقے سے نکلنے کا کہا گیا تھا۔ اس سلسلے میں رواں ہفتے کے دوران شدت پسندوں نے اقوام تختی خیل سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو یرغمال بنایا تھا۔
جس کے بعد اقوام تختی خیل نے اپنے علاقائی حدود میں مسلح جھتوں کی صورت میں گشت شروع کردیا۔ آج بھی اقوام تختی خیل کے مقامی لوگوں نے اپنے علاقے میں مسلح گشت شروع کیا اس دوران ان کا سامنا مبینہ شدت پسندوں سے ہوا۔
دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ ایک گھنٹے سے زائد فائرنگ کے بعد تلاش کے دوران مبینہ شدت پسند اور شدت پسند کمانڈر جو فاتح کے نام سے موسوم تھے اپنے تین ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔ کمانڈر فاتح بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جبکہ ان کے تین ساتھیوں کو زخمی حالت میں واپس اپنے ساتھ لے گئے۔ جو بعد ازاں راستے میں چل بسے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع لکی مروت کی تحصیل نورنگ قوم تختی خیل کے مابین فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب تختی خیل قوم کے کئی جوانوں کو کمانڈر بلال گروپ اور کمانڈر مشکور گروپ کے شدت پسندوں نے زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔
جس پر تختی خیل کی پوری قوم نکل کر شدت پسندوں پر حملہ کردیا، اقوام تختی کی فائرنگ سے تین شدت پسندوں سمیت کمانڈر فاتح ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ سے اقوام تختی خیل کا ایک شخص زخمی ہوا ہے جنہیں علاج معالجے کیلئے بنوں منتقل کر لیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C