لکی مروت میں پولیس بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، بنوں میں تھانہ ہوید پر حملہ
👁️ 471 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، بنوں میں تھانہ ہوید پر حملہ
لکی مروت/بنوں (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے شورش زدہ ضلع لکی مروت میں میانوالی روڈ پر وانڈہ شجاع کے قریب پولیس کی بکتر بند گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب پولیس پارٹی اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپہ مار کارروائی سے واپس آرہی تھی۔ پولیس کے مطابق اچانک بکتر بند گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے تمام اہلکار محفوظ رہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دوسری جانب ضلع بنوں میں تھانہ ہوید کو شدت پسندوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کے مطابق شرپسندوں نے حملے کی کوشش کی مگر پولیس اہلکاروں اور مقامی عوام کی بروقت مزاحمت کے باعث یہ کارروائی ناکام بن گئی اور حملہ آور فرار ہوگئے۔
ڈی پی او بنوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کا اتحاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن اور تحفظ کی یہ مشترکہ جنگ عوام اور پولیس کے تعاون سے ہی جیتی جا سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5301 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C