لکی مروت میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت دو شدت پسند ہلاک
👁️ 23 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت دو شدت پسند ہلاک
لکی مروت (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سمیت دو شدت پسند ہلاک ہوگئے، ہلاک شدت پسند ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ شدت پسند کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر تھانہ نورنگ کی حدود میں علاقہ تحتی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ جس میں مقابلے کے دوران جوابی فائرنگ میں دو شدت پسند مارے گئے۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے شدت پسندوں کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی پولیس، سیکورٹی فورسز اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈی پی او کے مطابق ہلاک شدت پسندوں میں ولی اللہ عرف فدائی اور طاہر عرف انقلابی شامل ہیں، ہلاک شدت پسندوں کے قبضے سے کلاشنکوف بمع میگزینز اور بڑی تعداد میں دیگر اسلحہ و نقد رقم کے علاوہ مختلف قسم کارڈز، موبائل فونز اور سامان برآمد ہوا جب کہ باقی شدت پسند رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 214 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 271 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C