لکی مروت: پولیس اہلکاروں کا مذاکرات کے بعد دھرنا ختم، فوج کو علاقے سے نکلنے کے لیے 6 روز کی ڈیڈ لائن
👁️ 29 بار دیکھا گیا
لکی مروت: پولیس اہلکاروں کا مذاکرات کے بعد دھرنا ختم، فوج کو علاقے سے نکلنے کے لیے 6 روز کی ڈیڈ لائن
پشاور (وائس آف امریکہ / ڈیلی اردو)خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں امن و امان کی ابتر صورتِ حال بالخصوص پولیس پر حملوں کے خلاف اہلکاروں نے پانچ روز سے جاری دھرنا مذاکرات کے بعد ختم کر دیا ہے۔
دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اختر حیات خان گنڈاپور کے دورۂ لکی مروت کے دوران دھرنے کے ایک نمائندۂ وفد کے ساتھ مذاکرات کے بعد کیا۔
آئی جی خیبرپختونخوا جمعرات کی سہہ پہر لکی مروت پہنچے تھے۔ بعدازاں انہوں نے دھرںا عمائدین سے ملاقات کی تھی۔
آئی جی اور احتجاجی پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے باخبر پولیس عہدیداروں نے بتایا ہے کہ مظاہرین کے زیادہ تر مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔
مروت قومی جرگہ کے عمائدین نے مذاکرات کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مذاکرات کی کامیابی کے بعد پانچ روز سے بند انڈس ہائی وے اور لکی مروت کی دیگر تمام سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔
احتجاجی پولیس اہلکاروں کا دعویٰ تھا کہ اگر انہیں مکمل اختیار دیا جائے تو تین ماہ میں دہشت گردی ختم کر دیں گے۔
پولیس نے ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ احتجاجی پولیس اہلکاروں، اعلیٰ حکام سمیت مقامی مشیروں پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں۔
معاہدے کے اہم نکات
فریقین کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق احتجاجی پولیس اہلکاروں نے فوج کو لکی مروت سے نکلنے کے لیے چھ روز کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ اگر مقررہ ڈیڈ لائن تک آرمی علاقے سے نہ نکلی تو پولیس اہلکار دوبارہ احتجاج شروع کر دیں گے۔
فوج کو ضلع سے نکالنے کی ذمہ داری آر پی او بنوں عمران شاہد نے لی ہے۔ معاہدے کے تحت فوج پولیس کے اختیارات میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔
معاہدے کے مطابق پولیس کو بکتر بند گاڑیاں دی جائیں گی اور دھرنے میں شریک پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
دوسری جانب بنوں میں بھی پولیس اہلکاروں کا احتجاج جاری ہے جہاں ضلعی پولیس افسر اور اہلکاروں کے درمیان مذاکرات اور رابطوں ہو رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7468 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5283 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C