لکی مروت : پولیس پر مسلسل حملے ، پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹیاں چھوڑ کر احتجاج شروع کردیا
👁️ 56 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس پر مسلسل حملے ، پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹیاں چھوڑ کر احتجاج شروع کردیا
لکی مروت(ڈیلی اردو) علاقے میں قیام امن اور مسلسل حملوں کیخلاف لکی مروت میںپولیس اہلکاروں کااحتجاج، پولیس اہلکار ڈیوٹیاں چھوڑ کر احتجاج میں شریک، انڈس ہائی وے بند۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت میں پولیس فورس پر ہونےوالے حملوں کے خلاف پولیس اہلکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران پولیس اہلکار ڈیوٹیاں چھوڑ کر احتجاج میں شریک ہوئے۔
پولیس اہلکاروں نے اس دوران تاجہ زئی کے مقام پر انڈس ہائی وے بند کر دی۔ ریجنل پولیس آفیسر بھی لکی مروت پہنچ گئے۔
پولیس اہلکاروں نے مطالبہ کیا کہ پولیس فورس کو بااختیار بنایا جائے۔ حکومت اور افسران پولیس جوانوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہے ہیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ تمام خفیہ ادارے فوری طور پر کنٹرول روم اور پولیس لائن سے نکل جائیں، اگر فوج یہاں سے چلی جائے تو ہم تین ماہ میں دہشتگردی پر قابو پالیں گے۔
اس موقع پر مظاہرین نے فوج اور پولیس افسران کے خلاف بھی شدید نعرے لگائے، اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر بھی لکی مروت پہنچ گئے۔
احتجاج کرتے مظاہرین نے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں۔ ہمیں ڈالری جنگ کا ایندھن بنایا جا رہا ہے۔
بعدازاں احتجاجی پولیس اہلکاروں نے پولیس لائن سے نکل کر انڈس ہائی وے بلاک کر دی۔
یاد رہے کہ علاقے میں قیام امن اور مسلسل حملوں کیخلاف لکی مروت میںپولیس اہلکاروں کااحتجاج، پولیس اہلکار ڈیوٹیاں چھوڑ کر احتجاج میں شریک، انڈس ہائی وے بند کر دی۔
آر پی او بھی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے. مظاہرین نے اس موقع پر پولیس افسران کے خلاف بھی نعرے بازی کی.
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5282 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C