مالی: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک شہری سمیت 54 فوجی شہید
👁️ 61 بار دیکھا گیا
مالی: چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک شہری سمیت 54 فوجی شہید
بماکو (ڈیلی اردو) افریقی ملک مالی میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک شہری سمیت 54 فوجی شہید ہوگئے تاہم اب تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے نائجر سرحد کے قریب میناکا ریجن میں واقع ملکی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شہری سمیت54 فوجی شہید ہوگئے۔
اس حملے کو مالی کی تاریخ میں رواں دہائی کا سب سے خونریز واقعہ قرار دیا گیا ہے جب کہ فوج نے اپنی ٹوئٹ کہا ہے کہ یہ دہشتگردانہ حملہ ہے۔
وزیر اطلاعات یایا سنگارے کا کہنا ہے کہ حملے میں 10 افراد معجرانہ طور پر محفوظ رہے ہیں اور انہیں بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم اب تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
حملے کے بعد مذکورہ ریجن میں سیکورٹی فورسز کے اضافی دستے تعینات کردیے گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
مالی میں پرتشدد واقعہ کا سلسلہ 2012 سے اس وقت شروع ہوا جب شدت پسند تنظیم القائدہ نے فرانس کی مدد سے ملک کے شمالی حصے پر قبضہ کرلیا تاہم ملکی افواج نے شدت پسندوں سے علاقے کا قبضہ چھڑوا کر کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔
رواں سال ستمبر کے آخر میں اسی طرح کے ایک حملے میں 38 فوجی شہید ہوگئے تھے، حملہ آوروں نے دو فوجی کیمپس پر دھاوا بول کر وہاں موجود فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتارا تھا۔
واضح رہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے الگ ہونے والے گروپ مجوہ اور اس کی اتحادی جماعت انصارالدین نے مالی کے شمالی علاقے میں اس سال مارچ میں مقامی طورق قبائیلیوں کی علاحدگی کے لیے برپا کردہ بغاوت کو ہائی جیک کرلیا تھا۔ اب ان کا مالی کے دو تہائی شمالی صحرائی علاقے میں کنٹرول قائم ہے۔ گئیو ،کدال اور ٹمبکٹو ایسے شہروں سمیت ان کے زیر قبضہ علاقے کا رقبہ فرانس سے بھی زیادہ ہے۔ اس علاقے پر ان تنظیموں کے قبضے کے بعد سے مغربی ممالک کی جانب سے ان مزعومہ خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ مالی جہادیوں کی محفوظ پناہ گاہ بن سکتا ہے۔
مالی ملک
لگ بھگ 90 فیصد مالی سنی مسلمان ہیں اور مسیحی آبادی صرف ایک فیصد ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3316 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C