متحدہ عرب امارات میں لاپتہ یہودی عالم کی لاش برآمد، اسرائیل کا انتقام لینے کا اعلان
👁️ 77 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات میں لاپتہ یہودی عالم کی لاش برآمد، اسرائیل کا انتقام لینے کا اعلان
ابوظہبی + تل ابیب (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسرائیل کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں لاپتہ ہونے والے ایک ربی کو قتل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے ان کے قاتلوں کو پکڑنے اور انتقام لینے کا وعدہ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ قدامت پسند یہودی تنظیم حباد سے تعلق رکھنے والے زوی کوگان جمعرات سے لاپتہ تھے جس پر اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد اور متحدہ عرب امارات کے حکام کی تحقیقات جاری تھیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق اتوار کو کوگان کی لاش ملی ہے۔ ان کی کار ان کے گھر سے آدھے گھنٹے کی مصافت پر موجود تھی۔
حباد ایک مذہبی تنظیم ہے جو یہودیوں کے مختلف فرقوں اور سیکولر یہودیوں کے بیچ تعاون پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس کی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں حباد کی شاخ ہزاروں یہودی سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لیے کام کرتی ہے۔
حباد کے مطابق 28 سالہ ربی کوگان متحدہ عرب امارات میں یہودیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تنظیم کے دیگر سفیروں کے ساتھ کام کرتے تھے۔ وہ دبئی میں ایک کوشر مارکیٹ بھی چلاتے تھے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی صدر نے زوی کوگان کے قتل کو ’یہود مخالف دہشتگردی کا واقعہ‘ قرار دیا ہے۔
نتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ ’اسرائیلی ریاست اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔‘
بیان کے مطابق اسرائیلی حکام کوگان کے لاپتہ ہونے کے بعد سے ان کے خاندان سے رابطے میں رہے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ کوگان دہری شہریت کے حامل تھے، ان کے پاس اسرائیل کے علاوہ مالدووا کی شہریت تھی۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا تھا کہ وزارت داخلہ لاپتہ کوگان کو ڈھونڈ رہی ہیں اور ان کی گمشدگی پر تحقیقات جاری ہے۔
اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سفری ہدایات میں درج ہے کہ شہری صرف ’ضروری کام‘ کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات جائیں کیونکہ وہاں ’دہشتگرد سرگرمیاں‘ ہوتی ہیں۔
اسرائیلی شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا ’دورہ کرنے والے اسرائیلیوں یا وہاں رہنے والوں کو خطرہ ہے۔‘
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 2020 کے بعد سے یہودی برادری میں اضافہ دیکھا گیا ہے مگر حماس کے اسرائیل پر سات اکتوبر کے حملے کے بعد سے عوامی مقامات پر انھیں کم ہی دیکھا جاتا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ امریکی ثالثی میں سفارتی تعلقات قائم کیے تھے، جنھیں ابراہیم آکارڈز بھی کہا جاتا ہے۔ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے دوران بھی دونوں ممالک کے بیچ تعلقات برقرار ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں یہودی برداری نے روئٹرز کو بتایا تھا کہ سات اکتوبر کے حملے کے بعد دبئی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر غیر رسمی یہودی عبادت گاہوں کو بند کر دیا گیا تھا۔
ابو ظہبی میں حکومت سے منظور شدہ ایک یہودی عبادت گاہ قائم ہے جو اب بھی کھلی رہتی ہے۔ تاہم ملک کے سب سے کمرشل شہر دبئی میں کوئی منظور شدہ عبادت گاہ نہیں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 245 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8978 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4849 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3594 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2577 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2330 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C