26/August/2026

مجتبیٰ خامنہ ای ہلاک نہیں ہوئے شدید زخمی ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

👁️ 166 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مجتبیٰ خامنہ ای ہلاک نہیں ہوئے شدید زخمی ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

مجتبیٰ خامنہ ای ہلاک نہیں ہوئے شدید زخمی ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن(ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی رہبر مجتبیٰ خامنہ ای کی ہلاکت کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ زندہ ہیں، تاہم انہیں انتہائی شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

 

ٹرمپ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ان کے خیال میں مجتبیٰ خامنہ ای ہلاک نہیں ہوئے۔ امریکی صدر کے مطابق ایرانی رہبر کے جسم کے بائیں حصے، بازو اور ٹانگ پر شدید چوٹیں آئی ہیں، تاہم انہوں نے ان کی موجودہ طبی حالت کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

 

مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے والد علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد ایران کی قیادت سنبھالی تھی اور اس کے بعد سے ان کی عوامی سطح پر موجودگی محدود رہی ہے۔

 

ایران کی داخلی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فوج کے متعدد اہلکاروں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، جبکہ ملک میں مہنگائی کی شرح 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور ایرانی کرنسی کی قدر میں بھی شدید کمی واقع ہوئی ہے۔

 

امریکی صدر نے ایران میں احتجاجی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ طور پر عمارتوں کی چھتوں پر موجود اسنائپرز کے باعث لوگوں کے لیے احتجاج کرنا مشکل ہے۔

 

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کی بحری اور فضائی قوت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی مکمل تفصیلات اور ایرانی حکومت کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کی موجودہ حالت پر باضابطہ مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C