’مذہبی عقائد مجروح‘ کرنے کا الزام: پاکپتن میں واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج
👁️ 122 بار دیکھا گیا
’مذہبی عقائد مجروح‘ کرنے کا الزام: پاکپتن میں واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج
لاہور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن میں پولیس نے ایک واٹس ایپ گروپ میں توہین آمیز مواد شیئر کرنے اور لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں گروپ ایڈمن سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بی بی سی اردو کو دستیاب ایف آئی آر کے مطابق یہ مقدمہ 26 جون کو عارفوالہ سٹی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے کے مدعی کے مطابق واٹس ایپ گروپ میں شیئر کیے گئے مواد کے سبب ان کے ’مذہبی عقائد مجروح‘ ہوئے ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن سمیت پانچ افراد نے ’شہر میں شر پھیلانے اور پُرامن فضا کو خراب کرنے کی سازش کی ہے۔‘
یہ مقدمہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے کے تحت درج کی گئی ہے۔
عارفوالہ سٹی تھانے کے ایس ایچ او نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ پولیس نے واٹس ایپ گروپ میں ’توہین آمیز مواد‘ شیئر کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں، تاہم انھیں ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
ایسے مقدمات پر گہری نظر رکھنے والے ماہرِ قانون اسد جمال کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں کسی گروپ کے ایڈمن پر یہ الزام لگ سکتا ہے کہ ’اُسے کہا گیا ہو کہ آپ یہ مواد ڈیلیٹ کریں کیونکہ یہ واضح طور پر پاکستان کے قوانین کے خلاف ہے لیکن انھوں نے ایسا نہ کیا ہو، اس صورت میں ان کے خلاف سہولت کاری کے الزام میں مقدمہ درج ہوسکتا ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’لیکن ایسا صرف اس صورت میں ہوسکتا ہے جب گروپ ایڈمن کے علم میں یہ بات لائی گئی ہو اور انھوں نے جان بوجھ کر اس (توہین آمیز) مواد کو گروپ سے ڈیلیٹ نہ کیا ہو۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4611 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2124 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C