12/July/2024

مردان میں پولیس چوکی پر حملہ، راہگیر ہلاک، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مردان میں پولیس چوکی پر حملہ، راہگیر ہلاک، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

مردان میں پولیس چوکی پر حملہ، راہگیر ہلاک، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

مردان (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ چوک پر پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ واردات کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

ڈیلی اردو کے مطابق رستم میں شہیدان پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے احتشام نامی راہگیر ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 50 سالہ راہگیر ہدایت اور پولیس کانسٹیبل امجد خان شدید زخمی ہوگئے۔

حکام نے علاقے کو گھیرے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ زخمیوں اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C