مردان میں پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ ناکام، ایک حملہ آور ہلاک
👁️ 64 بار دیکھا گیا
مردان میں پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ ناکام، ایک حملہ آور ہلاک
مردان(ڈیلی ارددو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع مرادن میں تخت بھائی کے علاقے سیرے بہلول میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی جانب سے حملے کی کوشش پولیس اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تھانہ تخت بھائی کی حدود میں قائم سیرے بہلول پولیس چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں حملہ آوروں کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور ایک دہشتگرد مارا گیا۔
فائرنگ کے دوران پولیس اہلکار عبداللہ اور محمد شاہ زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال تخت بھائی منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اطراف کے علاقوں میں بھی نگرانی بڑھا دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ دہشتگرد کارروائی کا بروقت مقابلہ کرنے کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C