مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کو باہمی طور پر حل کرنا ہے: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن
👁️ 142 بار دیکھا گیا
مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کو باہمی طور پر حل کرنا ہے: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کو باہمی طور پر حل کرنا ہے اور اس کیلئے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہے۔
برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بورس جانسن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔
ترجمان کے مطابق نریندر مودی نے بورس جانسن کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے گفتگو کے دوران مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا تذکرہ کیا جس پر برطانوی وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ برطانیہ سمجھتا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کو باہمی طور پر حل کرنا ہے اور برطانیہ اس مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی دونوں رہنماؤں کے ساتھ کشمیر کے معاملے پر تناؤ اور کشیدگی کم کرنے کے اہم ترین موضوع پر گفتگو ہوئی، صورتحال بڑی تشویش ناک ہے مگر بات چیت بڑی اچھی رہی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C