14/August/2026

مستونگ :وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر فائرنگ، 3 اے ٹی ایف اہلکار زخمی

👁️ 63 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
مستونگ :وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر فائرنگ، 3 اے ٹی ایف اہلکار زخمی

مستونگ :وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر فائرنگ، 3 اے ٹی ایف اہلکار زخمی

مستونگ(ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں قافلے میں شامل 3 اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ وزیر داخلہ ضیاء لانگو حملے میں محفوظ رہے۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیر داخلہ بلوچستان کا قافلہ مستونگ کے علاقے سے گزر رہا تھا۔ اچانک مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس سے قافلے میں موجود تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

 

زخمی اہلکاروں کی شناخت نصراللہ، سمیع اللہ اور زکریا کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق حملے کے فوراً بعد اے ٹی ایف اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، جس پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کارروائی شروع کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C