مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر ہے، اقوام متحدہ
👁️ 30 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر ہے، اقوام متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے پی/رائٹرز/اے ایف پی) اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد اتوار کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلا نتیجہ رہا۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔
اسرائیل کی درخواست پرطلب کردہ 14 اپریل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کسی نتیجہ کے بغیر رہا۔ اسرائیل نے ایران کی جانب سے تین سو سے زائد ڈرون اور میزائل حملوں کے تناظر میں ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے تمام ممالک کو خبر دار کیا کہ ایران کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ نہ کریں۔
انہوں نے اسرائیل پر ایران کے حملے اور دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اقو ام متحدہ کا چارٹر کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت کے خلاف طاقت کے استعمال کو روکتا ہے۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر ہے اور خطے کو تباہ کن جنگ کے خطرے کا سامنا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ کشیدگی کو کم کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہر ہ کیا جائے۔”
گوٹیریش نے کہا،” نہ تو خطہ اور نہ ہی دنیا مزید جنگ کی متحمل ہو سکتی ہے اور اب تباہی کے دہانے سے پیچھے ہٹ جانے کا وقت آگیا ہے۔”
‘ہم نے اپنے دفاع کے حق کا استعمال کیا’، ایران
ایران کا کہنا تھا کہ اس نے یہ حملہ دمشق میں اس کے سفارت خانے پر ہونے والے حملے کے جواب میں کیا۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایراوانی نے کہا، ”اسلامی جمہوریہ ایران اپنے دفاع کا بنیادی حق استعمال کر رہا ہے۔”
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ”سلامتی کونسل بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کا اپنا فرض نبھانے میں ناکام رہی ہے- اس لیے تہران کے پاس جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ ان کا ملک کشیدگی یا جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی خطرے یا جارحیت کا جواب دے گا۔”
ایران کا مزید کہنا تھا کہ ”اب وقت آگیا ہے کہ سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری نبھائے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش حقیقی خطرے سے نمٹے۔”
ایرانی سفیر نے اسرائیل کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تو ایران مناسب ردعمل کا حق استعمال کرے گا۔
‘ایران کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی’، اسرائیل
اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد ایردان نے ایران پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ انہوں نے سلامتی کونسل کے اراکین سے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے اور پاسداران اسلامی انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ”دہشت گردی کے عالمی اسپانسر ایران نے خطے اور دنیا کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے کے طورپر اپنا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ لہذا سلامتی کونسل اسلامی جمہوریہ ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے اور قبل اس کے کہ بہت تاخیر ہوجائے ایران پر تمام ممکنہ پابندیاں عائد کرے۔”
اسرائیلی سفیر نے کہا،”ایران کو اس کے بھیانک جرائم کی بھاری قیمت اداکرنی پڑے گی۔”
امریکہ اسرائیل کی جوابی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا
وائٹ ہاوس نے ایران کے خلاف اسرائیل کی کسی بھی ممکنہ جوابی کارروائی میں حصہ لینے سے منع کردیا ہے۔
وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے این بی سی کے ایک پروگرام میں کہا، ”ہم نہیں چاہتے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں اضافہ ہو۔” انہوں نے کہا، ”صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے نیتن یاہو کو بتادیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی اپنے دفاع میں مدد جاری رکھے گا لیکن وہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔”
جان کربی نے مزید کہا، ”صدر بائیڈن کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ہم خطے میں وسیع تر جنگ نہیں چاہتے۔ ہم ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے اور مجھے لگتا ہے کہ میں اسے اسی پر چھوڑ دوں گا۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے مفاہمت میں سنجیدگی نہیں دکھائی، ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے تیار ہے ،عباس عراقچی
21/October/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
ایران نواز حوثی باغیوں کے عدن اور المکلا میں حملے، عدن ایئرپورٹ کے قریب فوجی مرکز کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی سرحدی تنصیبات کا معائنہ، کم جونگ اُن کی بہن کی جنوبی کوریا کو سخت ردعمل کی دھمکی
21/October/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کی جانب پانچ ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ، حوثیوں کی حملے کی تردید: مدینہ منورہ کے قریب میزائل واقعے پر بھی اختلاف
21/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
کرم میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
21/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: انڈس ہائی وے پر دو گاڑیوں سے مسافروں اور ملازمین کا اغوا، 6 مغوی بازیاب
21/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11921 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7534 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C